BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 March, 2005, 15:53 GMT 20:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اپنی صلاحیتوں کا اندازہ نہیں تھا‘
جوہی چاولہ
بھارتی فلمی اداکارہ جوہی چاولہ
بی بی سی اردو سروس کے نمائندے سہیل حلیم نے لندن سے دلی جاتے ہوئے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھارتی فلمی اداکارہ جوہی چاولہ سے ایک مختصر انٹرویو کیا۔

اس انٹرویو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ وہ فلم لائن میں کیسے آئیں جوہی کا کہنا تھا کہ کالج کی تعلیم کے دوران ہی انہوں نے مس انڈیا کے مقابلے میں حصہ لیا اور اس مقابلے کو جیتنے کے بعد ہی انہیں فلم میں کام کرنے کی آفر کی گئی۔

جوہی نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم سلطنت تھی جس کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی پہلی ہٹ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سائن کی جس میں ان کے کام کو بے حد سراہا گیا۔

جب جوہی چاولہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عام زندگی میں بھی ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اپنے کردار سے مماثلت رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت گردانتی ہیں کہ انہیں ایک ایسا کردار کرنے کو ملا جو کہ ان سے مطابقت رکھتا تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نئی فنکارہ ہونے کی بنا پر اس وقت انہیں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اندازہ نہیں تھا۔

عامر خان کے ساتھ ان کی جوڑی کے ہٹ ہو جانے پر بات کرتے ہوئے جوہی نے کہا کہ ’ ہم لوگوں نے ساتھ کام شروع کیا اور ساتھ ہی سیکھا بھی۔ جس سے ہماری دوستی ہو گئی۔‘ جوہی کا کہنا تھا کہ اس فلم کے باقی تمام فنکار پہلے سے ہی مشہور تھے اور وہ ان سے گھبرا جاتی تھیں جبکہ عامر نئے تھے اور وہ بھی نئی تھیں چنانچہ وہ دونوں ایک دوسرے کےساتھ نسبتاً بہتر محسوس کرتے تھے۔

جب جوہی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے عروج پر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی تھی تو ان کا کہنا تھا کہ فلمی کیریئر کے عروج پر ان کی شادی ہوگئی اور اسکے بعد ڈیڑھ برس تک وہ اپنے خاندان کو مکمل وقت دیتی رہیں۔ اب وہ فلمی دنیا میں واپس آ گئی ہیں اور اپنے خاندان کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ منتحب فلمیں بھی کر رہی ہیں۔

اپنی موجودہ فلموں پر بات کرتے ہوئےِ جوہی نے بتایا کہ ان کی دو فلمیں ’دیس ہویا پردیس‘ اور ’نکھل مائی برادر‘ ریلیز ہوئی ہیں اور اچھا بزنس کر رہی ہیں۔

اس سوال پر کہ آیا کہ بالی وڈ میں کاؤچ کاسٹنگ ہوتی ہے جوہی بولیں کہ ’اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ لڑکی کیا چاہتی ہے۔ باقی دنیا کی طرح بالی وڈ میں بھی ہر طرح کے لوگ ہیں۔ خوش قسمت رہی کہ میرے ساتھ ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا‘۔

میرا’سازش ہوئی ہے‘
میرا بیچاری، سازش کی ماری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد