مہدی حسن بھارت چلے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممتاز گلوکار اور شہنشاہِ غزل مہدی حسن علاج کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ مہدی حسن پر کچھ عرصے قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کے کچھ اعضاء متاثر ہوئے تھے۔ تاہم ان کی طبعیت اب بہتر ہے۔ وہ بھارت میں اپنے علاج کے علاوہ موسیقی کے کچھ پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ روانگی سے قبل بی بی سی کے نمائندے ادریس بختیار سے بات کرتے ہوئے مہدی حسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورہ بھارت سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی وطن واپس لوٹیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ سب کام اللہ کے حوالے ہے اور دعا ہے کہ مجھے اللہ اتنی ہمت دے کہ میں ٹھیک طریقے سے پروگرام کر کے لوٹوں۔‘ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مہدی حسن ڈھائی ماہ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||