BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 02:01 GMT 07:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہدی حسن ، بھارت میں علاج
مہدی حسن
مہدی حسن کے ساتھ مشہور گلوکار طلعت محمود
غزلوں کے ممتاز گائیک مہدی حسن اپنے علاج کے لئے بھارت جائیں گے۔ ساڑھے تین سال پہلے ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو گیا تھا۔اس کے بعد سے وہ اپنے علاج کے بارے میں پریشان ہیں ۔کیونکہ انہیں مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔

ان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ان کے علاج کے لئے رقم کا اعلان تو کرتی ہے لیکن اس اعلان پر عمل نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ اب بھارت کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی نے مہدی حسن کو خط لکھا ہے اور انہیں بھارت آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

ان کے صاحبزادے عارف مہدی نے لاہور پریس کلب میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہدی حسن مئی کے شروع میں بھارت جا رہے ہیں۔وہ دلی میں ایک آیورویدک ہسپتال میں اپنا علاج کرائیں گے۔

شہنشاہ غزل کہلانے والے 74 سال کے مہدی حسن نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کی ۔ مہدی حسن پریس کلب میں اپنی گاڑی سے اتر کر وہیل چئیر پر آئے ان کے بیٹے عارف اور آصف ان کے ہمراہ تھے۔

آصف مہدی نے کہا کہ حکومت نے انہیں مالی امداد دینے کے کئی اعلان کئے اور اخبارات میں اشتہار بھی دیے لیکن حقیقت میں انہیں کوئی رقم نہیں ملی۔

اس کے علاوہ صوبہ سندہ کے گورنر عشرت العباد نے بھی ایک لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں کچھ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مہدی حسن فی الحال اپنے ہی خرچ پر علاج کرانے بھارت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ وہاں ان کی مدد کے لئے کوئی آگے آتا ہے یا نہیں ۔

اپنے کئی شاگردوں سے گھرے ہوئے مہدی حسن نے بار بار صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’ مجھے آپ کی چاہت ہے اور آپ کو میری چاہت ہے اور یہ چاہت ہمیشہ یوں ہی رہے گی‘۔ یہ کہتے ہوئے وہ رونے لگے اور انہوں نے دو بار بولنے کی کوشش کی لیکن ان کے آنسو جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ’ آپ مجھ سے ہیں اور میں آپ سے ہوں آپ نے مجھ ناچیز کو عزت بخشی ہے اس کے لئے آپ کا شکریہ یہ آپ کی مہربانی ہے کہ آپ مجھے اتنا کچھ سمجھتے ہیں۔

وہیل چئیر پر بیٹھے مہدی حسن نے کہا کہ زندگی رہی تو خدمت کرتا رہوں گا۔

ان کے بیٹے عارف محمد نے بتایا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے مہدی حسن کو اپنے کسی کام کی رائیلٹی نہیں مل رہی اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں رائیلٹی کا سلسلہ ہی ختم ہو گیا۔

اب انہیں ریڈیو وغیرہ سے بھی ان کے گائے گانوں کے پیسے نہیں ملتے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے موجودہ چئیر مین انور محمود نے مہدی حسن کے لئےپچاس ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا تھالیکن کئی مرتبہ پتہ کرنے کے بعد وہ پیسے آج تک نہیں ملے۔

عارف حسن نے کہا کہ بھارت کے غزل سنگر جگجیت سنگھ نے کراچی میں ایک پروگرام کے دوران مہدی حسن کے علاج کے لئے دوسرے فنکاروں سے بھی مدد کی اپیل کی تھی اور ان کے نام پر ایک ٹرسٹ بنانے کا اعلان کیا تھا اس کے لئے ایک کروڑ روپئے بھی جمع کئے گئے تھے یہ پیسے کہاں گئے اس کا آج تک نہیں پتہ چل سکا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہدی حسن کے علاج کے لئے کراچی میں انہوں نے موسیقی کا ایک پروگرام کرنے کا انتظام کیا تھا لیکن جب اس سلسلے میں فنکاروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

مہدی حسن کے بیٹوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی مدد کے لئے دعا کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد