بھارت میں رومن کیتھولک تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکا جائے جس میں ایک پادری کا اپنے سے نصف عمر کی لڑکی سے معاشقہ دکھایا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے ’سِنز‘ نامی اس فلم کے اشتہارات دکھانے سے انکار کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ونود پانڈے نے کہا ہے کہ فلم قطعی طور پر اشتعال انگیز نہیں ہے اس لیے وہ فلم کی ریلیز نہیں روکیں گے۔ تاہم کیتھولک فرقے کے افراد بدھ کو ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ممبئی میں ایک کیتھولک تنظیم کے صدر ڈولفی ڈیسوزا نے کہا ہے کہ فلم میں ایک پادری کی کردار کشی کا مقصد زیادہ منافع حاصل کرنا ہے اور اس اقدام کے باعث بھارت کی کیتھولک برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ تاہم ہدایتکار پانڈے کے بقول ناقدین کو فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔ |