BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 December, 2004, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دسمبر میں سات بڑی فلمیں

 بالی ووڈ
فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام اس دسمبر میں سکرین پر نظر آئیں گے
ہر سال کی طرح دو ہزار چار بھی بالی وڈ میں’ہٹ‘ اور’ فلاپ‘ فلموں سے بھرا رہا۔

نومبر میں یش چوپڑا کی’ویر زارا‘ اور سبھاش گھئی کی’ اعتراض‘جیسی بڑی فلمیں لوگوں کی امیدوں پر کھری اتری ہیں ۔

اسی طرز پر دسمبر کے مہینے میں بالی وڈ کی سات بڑے فلم سازوں کی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔

آشوتوش گواریکر کی’ سوادیس‘ ، انل شرما کی’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ ، مہیش مانجریکر کی’ پدم شری لالو پرساد یادو‘ ، سنجے گپتا کی’ مسافر‘ ، دھرمیش درشن کی’ بےوفا‘، اننت مہادیون کی’ دل مانگے مور‘ اور رتوپرنو گھوش کی’رین کوٹ‘ ریلیز کے لۓ تیار ہیں۔

ساتوں فلموں میں سے سب سے زیادہ امید آشوتوش گوارکر کی فلم’ سوادیس‘ سے ہے۔ 2001 کی سب سے کامیاب اور آسکر ایورڈز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی فلم’ لگان‘ کے بعد آشوتوش کی یہ دوسری فلم ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں ہیں جنکے لیے’میں ہوں نا‘ اور’ ویر زارا‘ جیسی کامیاب فلموں کے ساتھ یہ سال کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔

انل شرما کی’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ فلم بھارت پاک رشتوں پر مبنی فلموں کی فہرست میں سے ایک ہے۔’غدر‘ اور’ دا ہیرو‘ جیسی فلموں میں بھارت اور پاکستان کے رشتوں کو سخت انداز میں پیش کرنے کے بعد انل شرما اس مرتبہ اپنی فلم سے دوستی کا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس فلم میں امیتابھ بچن ، اکشے کمار ، بوبی دیول اپنی اداکاری کے جوہر دکھا يں گے۔

کافی عرصے سے بن رہی دھرمیش درشن کی’ بےوفا‘ کا سبجیکٹ’ مرڈر‘ اور
’ ہوس‘جیسی فلموں کی طرح ’ ایکسٹرا میریٹل افئیر‘ پر مبنی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ’سبجیکٹ‘ فلم کے چاہنے والوں کو اپنی طرف کھینچنے میں شاید کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ اس فلم میں کرینہ کپور ، اکشے کمار اور انل کپور کے ساتھ پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

مہیش مانجریکر کی’ لالو پرساد یادو‘ سنجے گپتا کی’ مسافر‘ اور اننت مہادیون کی’دل مانگے مور‘ کے پروموز فلم بینوں میں دلچسپی پیدا کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔

جہاں مسافر کے پروموز کو دیکھ کر ایک بار پھر’ کانٹے‘ اور’ پلان‘ کی یادیں تازہ ہوتی ہیں وہیں ’لالو پرساد یادو‘ صرف اپنے ٹائٹل کی وجہ سے ہی خبروں میں جگہ بناۓ ہوۓ ہے۔اس فلم میں لالوپرساد یادو نے بھی ایک منظر میں اداکاری کی ہے-

تاہم بالی وڈ میں شاہ رخ خان کے بعد انکے دعوے دار مانے جانے والے شاہد کپور کی’ دل مانگے مور‘ سے مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی اور’ ہم تم‘ کے کامیاب اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہیں ہیں۔

لیکن سب سے زیادہ دلچسپی رتوپرنو گھوش کی فلم’ رین کوٹ‘ پیدا کر رہی ہے۔ اپنی بنگالی فلم ’چوکر بالی‘ کی کامیابی کے بعد رتوپرنو گھوش کی یہ پہلی ہندی فلم ہے۔

ایشوریا راۓ اور اجے دیوگن اس فلم میں لیڈ رول اداکر رہے ہیں۔ ایشوریا راۓ کے لیے ’ کیوں ہو گیا نا‘ اور ’برائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کی ناکامی کے بعد یہ فلم خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد