دیو آنند کی نئی فلم مسٹر پرائم منسٹر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلمساز دیو آنند اپنی تازہ ترین فلم ’مسٹر پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں۔ شوٹنگ کا یہ حصہ لندن میں فلمایا جارہا ہے۔ اپنی اس فلم کے بارے میں دیو آنند نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’اس فلم میں بھارت کی سیاست پر طنز کیا گیا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور لندن ایئر پورٹ کے ایک سین کی شوٹنگ کے لیے دیو برطانیہ آئے ہیں۔ دیو آنند کہتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی دلچسپ فلم ہوگی۔ ’یہ نہ تو دستاویزی فلم ہے اور نہ ہی اس میں لیکچر بازی ہے‘۔ دو گھنٹے دس منٹ طویل اس فلم میں دو گانے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس فلم میں وہ خود ہی مسٹر پرائم منسٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں بھارتی فلمی صنعت میں حال ہی میں متعارف ہونے والی ایک لڑکی تارہ شرما ہے۔ یہ فلم مارچ میں ریلیز ہوگی اور دیو آنند کاکہنا ہے کہ وہ اس فلم کو کئی ممالک سے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب اسی سالہ دیو آنند سے پوچھا گیا کہ اپنے اندر اتنی توانائی کیسے پاتے ہیں کہ نئے خیالات کے ساتھ نئی نئی فلمیں ریلیز کررہے ہیں تو ان کا کہنا تھا ’میں یہی ہوں اور یہی میرا کام ہے۔ اس لیے فلمیں بنانے کے لیے نئے نئے خیالات آتے ہیں تو میں رہ نہیں سکتا‘۔ ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اپنی بنائی ہوئی فلموں میں سے ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے تو ویو آنند کا کہنا تھا کہ اپنی بنائی ہوئی ہر فلم ہی ان کے لیے پسندیدہ ہوتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||