BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 November, 2004, 15:37 GMT 20:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحدوں سے بالا محبت کی کہانی

ہیڈے ہوڈے
ہیڈے ہوڈے، پاک بھارت سرحدی علاقے کچھ میں جنم لینے والی محبت کی کہانی ہے
ہندوستان میں چلڈرنز فلم سوسائٹی اس بار پاکستان کے کارا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھارت و پاکستان کے دوستانہ رشتوں پر بنی ایک فلم پیش کر رہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک بچے پر مبنی ہے جس کی معصومیت دونوں ملکوں کو انسانی ہمدرری اور پیار ومحبت کا پیغام دیتی ہے۔

ہدایت کار ونود گناتر کی فلم ’ھیڈے - ہوڈے‘ یعنی ’اس طرف اس طرف ‘ گجرات کے علاقے ’کچھ‘ کے ایک بچے سونو کی کہانی پر مبنی ہے۔

کچھ پاکستان و بھارت کے سرحدی علاقے پر واقع ہے۔ سونو اپنے ساتھیوں میں بڑا ہی ہونہار ہے لیکن تعلیم سے پوری طرح عاری ہے۔ اس کا باپ اونٹوں کا چرواہا ہے لیکن باپ کی بیماری کے سبب ایک دن سونو خود اونٹ چرانے جاتا ہے۔ کھیل کود میں اونٹ سرحد پار کر کے پاکستانی علاقے میں چلے جاتے ہیں۔

اونٹوں کی تلاش میں یہ بچہ بھی انجانے میں سرحد پار کرجاتا ہے لیکن جب ایک پاکستانی چرواہا بچہ اسے سرحد کے اس پار دیکھتا ہے تو پریشان ہو جاتا ہے کہ اب اس کے ساتھ کیا ہوگا۔

پاکستانی چرواہا انسانی ہمدردی کے تحت اسے سمجھاتا ہے کہ اگر وہ اس کے ملک کی انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گيا تو اونٹ کے بھی جائں گے اور وہ خود بھی مصیبت میں آ جائے گا۔

وہ اسے یقین دلاتا ہے کہ وہ رات میں سرحد پار کرکے اسے بھارت پہنچا دے گا۔ دوسرے دن وہ اپنا وعدہ نبھاتا ہے۔ بچے کو اس کے اونٹوں سمیت واپس سرحد پار کرا دیتا ہے۔

لیکن پاکستانی چرواہے کا باپ سرحد پار سے آنے والے بچے کو اس کی لاپرواہی پر ڈانٹتا ہے تو خود اس کا بیٹا اہنے والد سے کہتا ہے ’اس معصوم بچے کو کیوں ستاتے ہو اگر ڈانٹنا ہے تو ان اندھے اونٹوں کو ڈانٹو جو نہ تو ہماری سرحدوں کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں پہچانتے ہیں‘۔

ونودگناترا کی یہ فلم دنیا کے کئی بڑے فلم فیسٹویلز میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے اور اسے کئی انعامات بھی ملے ہیں۔

برلن، کانز اور شکاگو جیسے فیسٹیول میں شرکت کے بعد اس فلم کے کافی تذکرے ہوتے رہے ہیں اور ونود اس کی اسکرینگ کے لیے آٹھ دسمبر کو خود کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ونود کے مطابق دونوں جانب سرحد پر نوکر شاہی، پیچیدہ قانون اور اس کے سختی سے نفاذ سے اکثر انسانی اقدارکی پامالی ہوتی ہے لیکن فلم میں ایک بچے کی معصومیت، انسانی ہمدردی اور جانوروں کی محبت نے مل کران سب پر فتح پا لی ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد