BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 October, 2004, 06:32 GMT 11:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: گھر کی مرُغی دال برابر

ہدایتکار اینوکا ستھیانگنی
اینوکا ستھیانگنی کہنا ہے سری لنکا میں فلموں کی روایت تو پرانی ہے لیکن اچھا فلم کلچر نہیں پنپ پایا
سری لنکا کی فلموں کو بیرون ممالک میں کافی سراہا جاتا ہے اور کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں ان فلموں کو درجنوں ایوارڈز بھی مل چکے ہیں لیکن کولمبو کے کسی بھی سنیما گھر میں جائیں آپ کو سری لنکا میں بنی ہوئی فلم مشکل سے ہی دیکھنے کو ملے گی۔

سری لنکا میں فلم سازوں نے انسانی رشتوں ، اسقاط حمل اور ملک کے شمال میں فوج اور تامل باغیوں کے درمیان سالوں سے جاری لڑائی جیسے حساس اور اہم موضوعات پر فلمیں بنائی ہیں۔

دی ولیج ان دی جنگل‘ سری لنکن سنیما کا زبردست شاہکار ہے۔

یہ فلم ایک گاؤں کے مطلق العنان سربراہ کی کہانی ہے جو آخر کار گاؤں کے ہی ایک شخص کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔

اس فلم کے ہدایت کار لیسٹر جیمز پیرز ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’میری ساری فلمیں سری لنکا کے لوگوں اور ان کی خاندانی زندگیوں پر ہوتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ان کی زیادہ تر فلمیں سنہالہ ادب کے مشہور ناولوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

فلم ونڈ برڈ
ونڈ برڈ جیسی فلمیں بالی ووڈ مصالحے کے آگے نہیں چل پاتیں
حالانکہ ان کی فلموں کو بیرون ملکوں میں خاصا پسند کیا گیا ہے اور کینس ، وینس اور لندن کے فلم فیسٹیول میں ان کی فلمیں دکھائی گئی ہیں لیکن خود اپنے ہی ملک میں ان کی فلمیں کامیاب نہیں ہو پاتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہمارا اصل مسئلہ بالی ووڈ فلمیں ہیں کیونکہ ہمارے سنیما گھروں پر ہندی فلموں کا قبضہ ہے جن میں موسیقی اور رقص کو کہانی میں خوبصورتی سے شامل کیا جاتا ہے۔

کولمبو شہرکےایک بڑے سنیما گھر میں ہندی فلم ’ہم تم‘ دکھائی جارہی تھی۔ شائقین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ ہندی فلموں میں خوبصورت مناظر، موسیقی، مزاح اور دلکش ملبوسات بھی تماشبین کو متوجہ کرتے ہیں ۔

لیکن سری لنکن فلمساز ہار نہیں مانتے ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے صرف فلم بینوں کوذمےدار نہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ سری لنکا میں فلم کلچر ہی نہیں ہے۔

دوسرے پکچر کی کوالٹی بھی اچھی نہیں ہے تو لوگ کم بجٹ والی فلم دیکھنے کے بجائے بڑی بڑی ہندی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد