BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 October, 2004, 23:39 GMT 04:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ووٹ ڈالو یا مر جاؤ‘

پف ڈیڈی جینیفر لوپیز کے ساتھ
پف ڈیڈی جینیفر لوپیز کے ساتھ
امریکہ میں سیاہ فام آبادی کو الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کے لیے متحرک کرنے کے لئے مشہور پاپ سٹار شون کومبز المعروف پف ڈیڈی کی طرف سے شروع کی گئی مہم اب اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور پف ڈیڈی نے پچھلے تین دنوں میں چھ مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے۔

کروڑ پتی سیاہ فام سِنگر کی طرف سے چلائی جانے والی مہم نے، جس کے زیادہ تر اخراجات وہ خود برداشت کررہے ہیں، امریکہ کے سیاہ فام ووٹروں کو ایک نیا نعرہ دیا ہے، ’وٹ ڈالو یا مر جاؤ’۔

ان کا کہنا ہے کہ اس نعرے کا مقصد سیاہ فام آبادی کو یہ آگاہی دینا ہے کہ اگر وہ متحرک ہو کر ووٹ نہیں ڈالیں گے تو ان کی حالت زار بہتر نہیں ہوگی۔

لیکن پف ڈیڈی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس مہم میں یہ نعرہ جس طرح سے پیش کیا جارہا ہے اس سے لوگوں کو یہ پیغام مل رہا ہے کہ اگر سیاہ فاموں نے صدر بُش کو ووٹ ڈالا تو یہ ان کی موت کے مترادف ہوگا۔

اگرچہ پف ڈیڈی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی امیدواروں سے مایوس ہیں اور کسی ایک کی حمایت نہیں کررہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان کی اس مہم میں کام کرنے والے کئی سینئیر اہلکار ڈیموکریٹ ہیں۔

پف ڈیڈی کی اس مہم میں ان کے دوستوں اور ہالی وڈ کے کئی مشہور سٹار بھی شرکت کر رہے ہیں جن میں فلم ٹائی ٹینیک سے شہرت پانے والے لیونارڈو ڈی کاپریو بھی شامل ہیں جنہوں نے کھلے طور پر ڈیموکریٹ پارٹی کی حمایت کی ہے۔

امریکہ کی سیاہ فام آبادی جن میں خاص طور پر نوجوانوں میں پف ڈیڈی دیوانگی کی حد تک مقبول ہیں یہ مہم بظاہر کامیاب دکھائی دے رہی ہے لیکن پف ڈیڈی کتنے سیاہ فاموں کو اپنے گھروں سے پولنگ سٹیشن تک لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں اس کا اندازہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہی ہو سکے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد