کرے کوئی بھرے کوئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں اخلاقی ضوابط کے تحت سی بی ایس ٹی وی نیٹ ورک پر فروری میں ایک شو کے دوران پاپ اسٹار جینیٹ جیکسن کا بلاؤز پھٹنے سے ان کی چھاتی دکھنے پر ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب جینیٹ جیکسن ایک شو میں جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ رقص کر رہی تھیں اور جب ٹمبر لیک نے ان کا بازو کھینچا تو ان کے بلاؤز کا بٹن ٹوٹ گیا تھا۔ اب ایف سی سی نے سی بی ایس کے 20 ٹی وی اسٹیشنز پر عریانیت کے لئے ہر چینل پر ستائس ہزار پانچ سو ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ امریکہ کے کسی ٹی وی نیٹ ورک پر جرمانے کی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے پانچ لاکھ شکایتیں درج کی گئی تھیں اور سی بی ایس نے فوری طور پر معذرت بھی طلب کر لی تھی۔ ٹمبرلیک نے اس واقعہ کا ذمہ دار کپڑوں کی خرابی کو ٹھہرایا تھا جبکہ جیکسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||