جینیٹ کی برہنگی ،نیا نیٹ ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جینیٹ جیکسن کی تصویر انٹرنیٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی تصویر بن گئی ہے ۔یہ تصویر اس واقعہ کی ہے جس میں جسٹن ٹمبر لیک نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران جینیٹ کی چمڑے کی جیکٹ کھینچی اور جیکٹ پھٹنے سے ٹی وی کے کروڑوں ناظرین نے انکے پستان کو برہنہ دیکھا۔ ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیلی وثرن کی تاریخ میں بھی یہ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے اس پروگرام کو لوگوں نے بار بار دیکھا۔ سرچ انجن لائکوس کے مطابق اس واقعہ نے گیارہ ستمبر کے واقعہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ اس سلسلے میں سرچ انجن پر آنے والوں کی تعداد گیارہ ستمبر کے واقعہ سے کہیں زیادہ تھی۔ دیگر سرچ انجنوں نے بھی ایسی ہی اطلاعات دی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد گوگل سرچ میں جینیٹ جیکسن کا نام ڈالنے والوں کی تعداد دس گناہ زیادہ ہو گئی ہے اور بدھ تک جینیٹ جیکسن نے یاہو پر ریکارڈ توڑ ڈالے جہاں دوسری سرچس کے مقابلے جینیٹ جیکسن کی سرچ بیس گناہ زیادہ تھی۔ اس واقعہ سے امریکہ کے کچھ حلقوں میں غصہ بھی پایا گیا فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے چئیرمین مائیکل پاؤل نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا کمیشن نے اس بات کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے کہ آیا جسم کو اس طرح دکھانا قابلِ اغتراض ہے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||