BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 02:18 GMT 07:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یہ ہمارا اور رب کا معاملہ ہے‘

نصیبو لعل اور اکرم راہی
نصیبو لعل اور اکرم راہی کا یہ گانا ریاست جموں و کشمیر میں بہت مقبول ہے
کشمیر میں علماء کرام کے فتوے کے بعد گلوکار اکرم راہی اور گلوکارہ نصیبو لعل کا ایک گانا ’نصیب ساڈے لکھے رب نے کچی پنسل نال‘ پاکستان میں موضوع بحث بن گیا ہے۔

یہ گانا اکرم راہی اور الطاف باجوہ نے مل کر لکھا ہے اور اکرم راہی نے نصیبو لعل کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

اس گانے کی وڈیو بھارت میں تیار کیا گیا جس کے بعد یہ گانا ای ٹی سی پنجابی‘الفا پنجابی اور بلے بلے سمیت متعدد بھارتی ٹی وی چینلز پر چلایا گیاہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بعض علماء کرام نے اس گانے کو سننے والوں‘گانے والوں اور اس گانے کی کیسٹ بیچنے والوں کو جہنمی قرار دیا گیا- اب پاکستان میں بھی عوامی سطع پر کشمیری علماء کے فتوے کے بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل ابرارالحق کے ’اساں تے جاناں بلو دے گھر‘ اور ’نچ پنجابن نچ‘ سمیت کئی گانوں پر عوامی سطع پر اعتراضات ہوئے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے باہر کسی پاکستانی گانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں نصیبو لعل کے گانوں ’منجی ہیٹھاں ڈانگ پھیر دا‘، ’جے لاچے نوں پئے گئے وٹ سجنا‘، ’اکو ڈیک وچ پی جا گڈوی دودھ والی‘ اور ’نہ توڑ مسمیاں کچیاں نیں‘ پر بھی کئی حلقوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے لیکن بات کبھی فتوؤں تک نہیں پہنچی تھی۔

جب اس گانے پر ہونے والے اعتراضات کے حوالے سے اکرم راہی‘ نصیبو لعل اور الطاف باجوہ سے بات کی گئی تو انہوں نے یہ اعتراضات مسترد کر دیئے۔

اکرم راہی کا کہنا ہے کہ گانے کے بول میں مجھے تو قابل اعتراض کوئی چیز نظر نہیں آئی جن لوگوں کو اعتراض ہے ہم ان سے مناظرہ کرنے کو تیار ہیں۔

اکرم راہی نے کہا کہ میں پہلا فوک سنگر ہوں جس کی وڈیو بھارت والوں نے اپنے خرچ پر بنائی اور پھر کئی ٹی وی چینلز پر چلائی- پاکستانیوں کو اپنے ایک ہم وطن کی اس کامیابی پر خوش ہونا چاہیے مگر افسوس کہ بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرے اس گانے کی مخالفت کر رہے ہیں- اپنے گانے کے بول:-

’سجن رس گئے ٹٹ گئی یاری دشمن ہوگئی دنیا ساری
کی کریے ہن کوئی نہیی سن دا دکھی دل دا حال
نصیب ساڈے لکھے رب نے کچی پنسل نال‘

کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوک گائیکی میں محاورے عام استعمال کیے جاتے ہیں اور ہم نے یہ کچی پنسل والا محاورہ گانے کو خوبصورت بنانے کے لیے شامل کیا ہے۔

’ہم کچی پنسل کہیں یا پکی پنسل یہ ہمارا اور ہمارے رب کا معاملہ ہے کسی کو خوا مخواہ اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔‘

نصیبواور الطاف باجوہ نے کہا کہ اس گانے پر اعتراض بلاجواز ہے اس میں کوئی قابل اعتراٰض چیز نہیں -

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد