تھیٹر کی پانچ اداکارائیں گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ کی شب گوجرانوالہ کے ایک تھیٹر پر پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ خواتین اداکاراؤں کو فحاشی پھیلانے کےالزام میں گرفتار کرلیا۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ غلام مصطفے نے بلاول تھیٹر میں چلنے والے ڈرامہ ’کڑیاں لاہور دیاں‘ پر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن عامر شاہین گوندل کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا۔ الزام لگایا گیا ہے کہ چھاپہ کے وقت پانچ اداکارائیں نیلم قریشی، زارا جعفری، انمول چودھری، شکیلہ قریشی اور نیہا نیم عریاں لباس میں مرد فنکاروں پرویز اختر اور امجد جاویدکے ساتھ رقص کررہی تھیں۔ ان سب کو اسی وقت گرفتار کرلیا گیا۔ دو اداکارائیں ستارہ اور عاصمہ ملک اور ڈرامہ کے پروڈیوسر اکرم تحسین اور شاہد حنیف تھیٹر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آئے روز تھیٹر ڈراموں پر فحاشی کے الزام میں پولیس چھاپے مارتی ہے اور کئی فنکاروں کے مختلف شہروں میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||