’چمیلی‘ کے کردار کے لیے سوناکشی کا نام

فلم چمیلی کی شادی پہلی بار سنہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے خوب پزیرائی ملی تھی

،تصویر کا ذریعہpen

،تصویر کا کیپشنفلم چمیلی کی شادی پہلی بار سنہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے خوب پزیرائی ملی تھی

اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ کی فلم ’چمیلی کی شادی‘ کے ریمیک میں اداکارہ سوناکشی سنہا ’چمیلی‘ کا کردار ادا کریں گی۔

یہ فلم پہلی بار سنہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے خوب پذیرائی ملی تھی۔

بھارتی اخبار مڈ ڈے میں شائع خبر کے مطابق ڈائریکٹر رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی جوڑی سنہ 1986 کی معروف مزاحیہ فلم ’چمیلی کی شادی‘ کے ریمیک پر کام کر رہے ہیں۔

فلم سے منسلک ایک ذرائع نے مڈ ڈے کو بتایا: ’فلم کی کہانی آج بھی معاشرے کے بہت سے علاقوں کی عکاسی کرتی ہے، بھارت میں آج بھی بہت سی جگہ مختلف فرقوں اور ذاتوں کے درمیان شادی کی مخالفت ہے۔‘

اداکارہ سوناکشی کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ’چمیلی کے کردار سے ایک دیسی لڑکی کی تصویر جھلکتی ہے اور صرف سوناکشی ہی اسے بہتر طور پر ادا سکتی ہیں۔‘

فلم کے اہم کردار چمیلی کے لیے اداکارہ سوناکشی سنہا سے بات چیت کی جا رہی ہے
،تصویر کا کیپشنفلم کے اہم کردار چمیلی کے لیے اداکارہ سوناکشی سنہا سے بات چیت کی جا رہی ہے

فلم کے ڈائریکٹر ونے سپرو نے بتایا: ’جی ہاں، ہم سوناکشی سے اس فلم کے لیے بات کر رہے ہیں۔ ہم نے سوناکشی کے ساتھ سنہ 2010 میں فلم ’دبنگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔‘

فلم کے باضابطہ اعلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ونے نے کہا کہ وہ جلد ہی میڈیا کے سامنے فلم کی کاسٹ کے نام ظاہر کریں گے۔

اس فلم میں انیل کپور اور امجد خان کا کردار کون نبھائے گا اس پر انھوں نے کہا: ’آپ تھوڑا سا انتظار کریں سب پتہ چل جائے گا۔‘