گینگنم سٹائل کا مجسمہ

یہ گیت سنہ 2012 میں ریلیز ہوا تھا اور اسے اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے

،تصویر کا ذریعہGangnam District Office

،تصویر کا کیپشنیہ گیت سنہ 2012 میں ریلیز ہوا تھا اور اسے اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے

جنوبی کوریا کے مقبول ترین نغمے گینگنم سٹائل کی مقبولیت کے پیش نظر اسی انداز کا ایک مجسمہ دارالحکومت سیؤل میں بنایا گیا ہے جس کی نقاب کشائی ہونے کو ہے۔ اس گیت کی وجہ سے سیؤل کے اس ضلعے کو بہت شہرت ملی تھی۔

خیال رہے کہ یہ مجسمہ جنوبی کوریا کی موسیقی کو خراج عقیدت بھی ہے۔

<link type="page"><caption> گنگنم سٹائل نے یو ٹیوب کی حدیں توڑ دیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2014/12/141204_gangnam_style_youtube_ak.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> گنگنم سٹائل ویڈیو، ہِٹس کا نیا ریکارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2014/05/140531_gangnam_record_hits_sq.shtml" platform="highweb"/></link>

اس میٹل (دھات) کے مجسمے میں ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا ہوا نظر آ رہا ہے جس طرح کے گینگنم سٹائل گیت میں ’گھڑسواری کا ایک انداز‘ پیش کیا گیا ہے۔

اسے کوایکس شاپنگ سنٹر کے باہر نصب کیا گیا ہے جہاں معروف گیت کے ایک حصے کی فلمبندی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گینگنم سٹائل گیت کو جنوبی کوریا کے گلوکار سائی نے سنہ 2012 میں ریلیز کیا تھا اور یہ آج تک یو ٹیوب پر سب سے زیادہ بار دیکھا جانے والا ویڈیو ہے۔

اسے جنوبی کوریا کے گلوکار سائی نے بنایا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسے جنوبی کوریا کے گلوکار سائی نے بنایا ہے

یہ دو ارب 40 کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔

گینگنم ٹورزم کے ڈائرکٹر پارک ہی سو نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ’یہ ہمارے ضلعے کی ایک پہچان ہوگا۔‘

انھوں نے مزید کہا: ’سیاح اس مجسمے کے نیچے اپنی تصاویر لے سکیں گے اور جوں ہی وہ اس کے نیچے جائیں گے وہ گیت از خود بجنے لگے گا۔‘