موسیقار جان لینن کی یادگاری تصاویر

مشہور پاپ بینڈ دا بیٹلز کے موسیقار جان لینن کی 75ویں سالگرہ نو اکتوبر کو منائی جا رہی ہے۔ سنہ 1980 میں انھیں 40 سال کی عمر میں نیو یارک میں اپنے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

یہ ہیں ان کی زندگی کے کچھ مناظر کی تصاویر۔

،تصویر کا ذریعہGetty

گلوکار، گٹارسٹ اور نغمہ نگار جان لینن سنہ 1961 میں برطانوی شہر لیور پول میں میتھیو سٹریٹ پر کاورن کلب میں گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہgetty

جان لینن سنہ 1960 میں اپنے بینڈ کے ممبران جورج ہیرسن اور پال مکارٹنی کے ساتھ پال کے گھر کے باہر کھڑے ہوئے ہیں۔ بیٹلز نے اسی دور میں اپنے بینڈ کا آغاز کیا تھا۔ رنگو سٹار نے بینڈ میں دو سال بعد شمولیت اختیار کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

بیٹلز اپنے پرانے ڈرمر پیٹ بیسٹ کے ساتھ سنہ 1962 میں لیورپول کے ایک کلب میں گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس وقت انھوں نے اپنا پہلا کانٹریکٹ سائن نہیں کیا ہوا تھا۔

،تصویر کا ذریعہgetty

جان لینن اور پال مکارٹنی سنہ 1963 میں بیٹلز پر ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے دوران بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

جان لینن کی پہلی کتاب ’ان ہز اون رائٹ‘ کے شائع ہونے کے بعد سنہ 1964 میں وہ اپنی اہلیہ سنتھیا کے ساتھ لندن کے ڈور چیسٹر ہوٹل میں دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہgetty

سنہ 1965 میں جان لینن اپنی پسندیدہ گاڑی میں دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہgetty

سنہ 1968 میں جان لینن اپنے بیٹے جولین کے ساتھ وے برچ کے علاقے میں اپنے گھر میں۔

،تصویر کا ذریعہbbc

سنہ 1969 میں جان لینن اور ان کی ایک ہفتے کی دلھن یوکو اونو نے ایمسٹرڈیم کے ہلٹن ہوٹل میں اپنے بستر پر سات دن بیٹھ کر ’دنیا میں ہونے والی جنگ اور تشدد کے خلاف احتجاج‘ کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہgetty

دسمبر سنہ 1980 میں ان کے قتل کی خبر سننے کے بعد نیویارک میں جان لینن کے گھر کے باہر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی۔