کامنی کوشل ابھی بھی ایکشن کہنے پر اداکاری نہیں بھولیں

کامنی کوشل کی پہلی فلم نیچا نگر تھی

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنکامنی کوشل کی پہلی فلم نیچا نگر تھی

سنہ 1940 اور 50 کی دہائی کی معروف بھارتی اداکارہ کامنی کوشل 88 سال کی ہیں اور ممبئی کے مالابار ہل علاقے میں رہتی ہیں۔

کسی زمانے میں ریڈیو، فلموں اور ڈراموں کی طویل سکرپٹ یاد کر لینے والی کامنی اب 10 منٹ پہلے کی جانے والی بات بھی بھول جاتی ہیں لیکن آج بھی کیمرے کے سامنے ایکشن بولتے ہی اداکاری کرنا بھولی نہیں ہیں۔

انھوں نے دلیپ کمار کے ساتھ چار فلمیں کیں اور ان کی جوڑی ہٹ تصور کی جاتی تھی

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنانھوں نے دلیپ کمار کے ساتھ چار فلمیں کیں اور ان کی جوڑی ہٹ تصور کی جاتی تھی

عمر نے بھلے ہی ان کے جسم اور يادداشت کو نقصان پہنچایا ہو لیکن وہ اب بھی اپنے سنہرے دنوں کو نہیں بھولی ہیں اور انھیں بھلایا بھی کیسے جا سکتا ہے کیونکہ انھی کے ساتھ پران، راج کپور اور دیو آنند جیسے اداکاروں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔

کامنی کوشل کا نام بہت سی فلموں میں ہیرو سے پہلے آیا کرتا تھا

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنکامنی کوشل کا نام بہت سی فلموں میں ہیرو سے پہلے آیا کرتا تھا

ایسا اب کم ہی دیکھا جاتا ہے کہ کسی فلم میں اداکارہ کا نام ہیرو کے نام سے پہلے آئے لیکن 40 کی دہائی میں کامنی کوشل کی فلموں میں ان کا نام ہیرو سے پہلے آتا تھا۔

کامنی کے کریئر سے کئی ایسی چیزیں وابستہ ہیں جو پہلی بار ہوئیں اور اس میں ایک معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے کریئر کا آغاز ہے۔

پران جیسے اداکار نے ان کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنپران جیسے اداکار نے ان کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا

کامنی کوشل ہی وہ اداکارہ تھی جن کے لیے لتا منگیشکر نے پہلی بار کسی لیڈ کردار کے لیے پلے بیک سنگنگ کی تھی۔

دیو آنند جو بعد میں کامنی کوشل کے اچھے دوست بنے ان کے بارے میں کامنی کہتی ہیں: ’وہ بے حد شرمیلا تھا، اتنا کہ سیٹ پر بات ہی نہیں کرتا تھا اور اس کے مداحوں کو یہ بات معلوم نہیں تھی۔‘

دیوآنند نے بھی ان کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشندیوآنند نے بھی ان کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا

اپنے زمانے کے سدا بہار اداکار کہے جانے والے جیتندر کے بارے میں وہ کہتی ہیں: ’وہ توانائی سے بھرا ہوا تھا، جمپنگ جیک کے نام پر پورا اترتا تھا۔ جب بھی وہ ارد گرد ہوتا ماحول میں جوش رہتا تھا۔‘

انھیں اہم اعزازات سے بھی نوازا گیا

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنانھیں اہم اعزازات سے بھی نوازا گیا

ایک وقت ایسا آیا جب کامنی کوشل نے اداکاری سے وقفہ لے لیا اور وہ آل انڈیا ریڈیو اور بھارتی ٹیلی ویژن کے ساتھ بچوں کے لیے کٹھ پتلی اور کہانیوں کے پروگرام بنانے لگیں۔

بعد میں وہ بچوں کے پروگرامز میں خاصی دلچسپی لینے لگی تھیں

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنبعد میں وہ بچوں کے پروگرامز میں خاصی دلچسپی لینے لگی تھیں

بچوں کے لیے ان کے پروگرام کی سیریز ’چاند ستارے‘ کو دوردرشن پر نشر کیا گیا اور ان کی بچوں کی کہانیاں ’پراگ‘ نامی میگزن میں شائع ہوئیں۔

راج کپور کی فلم ’آگ‘ میں انھوں نے نرگس کے ساتھ اہم اداکارہ کا رول ادا کیا تھا۔

اپنے زمانے کی وزیر اعظم اندرا گاندھی ان کی معترف تھیں

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشناپنے زمانے کی وزیر اعظم اندرا گاندھی ان کی معترف تھیں

راج کپور کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں: ’وہ ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے اور ان میں ایک طرح کا کرشمہ تھا جو انھیں ہیرو بناتا تھا۔‘

کپور خاندان کی قریبی لوگوں میں شمار ہونے والی کامنی کوشل نے ایک بار کھلونوں کی دکان لگائی تھی اور اداکار ششی کپور نے وہاں سے بہت سے کھلونے خریدے تھے۔

ششی کپور نے ان کی کھلونے کی نمائش سے بہت سے کھلونے خریدے تھے

،تصویر کا ذریعہKAMINI KAUSHAL

،تصویر کا کیپشنششی کپور نے ان کی کھلونے کی نمائش سے بہت سے کھلونے خریدے تھے

فلم ندیا کے پار کو یاد کرتے ہوئے کامنی کہتی ہیں: ’اس فلم میں مجھے ایک ساڑھی پہننی تھی جس میں میرے کندھے نظر آنے تھے، میں نے انکار کر دیا کہ یہ تو بہت ہو جائے گا لیکن پھر اپنے شوہر کے کہنے پر میں نے وہ ساڑھی پہنی۔‘

منوج کمار کو وہ اپنا سچا دوست تسلیم کرتی ہیں
،تصویر کا کیپشنمنوج کمار کو وہ اپنا سچا دوست تسلیم کرتی ہیں

کامنی کو بہت دکھ ہے کہ اب ان کی اداکاری والی ’ندیا کے پار‘ کو کوئی ٹی وی پر نہیں دکھاتا لیکن اداکار سچن والی اسی نام کی فلم کو بار بار دکھایا جاتا ہے۔

اس وقت اداکاراؤں کو اپنا شانہ دکھانا بھی منظور نہیں تھا
،تصویر کا کیپشناس وقت اداکاراؤں کو اپنا شانہ دکھانا بھی منظور نہیں تھا

1946 میں اپنی پہلی فلم ’نیچا نگر‘ کے لیے كین فلم تقریب میں ممتاز گولڈن پام ایوارڈ جیتنے والی کامنی کو ان کی دوسری فلم ’براج بہو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

کامنی کوشل بعد میں ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک ہو گئی تھیں
،تصویر کا کیپشنکامنی کوشل بعد میں ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک ہو گئی تھیں

دلیپ کمار کے ساتھ ان کی سپر ہٹ جوڑی تھی اور انھوں نے ان کے ساتھ فلم ’آرزو‘، ’ندیا کے پار‘، ’شہید‘ اور ’شبنم‘ کی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے منوج کمار کے ساتھ آٹھ فلمیں کیں۔

اندرا گاندھی کے سامنے پروگرام پیش کرتے ہوئے
،تصویر کا کیپشناندرا گاندھی کے سامنے پروگرام پیش کرتے ہوئے

وہ بتاتی ہیں: ’اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ انڈسٹری میں میرا کوئی دوست ہے تو میں کہوں گی جی ہاں، منوج کمار۔‘

صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین سے ایوارڈ لیتے ہوئے
،تصویر کا کیپشنصدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین سے ایوارڈ لیتے ہوئے

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے سامنے انھوں نے کئی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اندرا گاندھی نے ان کی بچوں کی کہانیوں کو بہت سراہا۔

اب وہ 88 سال کی ہو چکی ہیں
،تصویر کا کیپشناب وہ 88 سال کی ہو چکی ہیں

سنہ 2015 میں فلم فیئر کی جانب سے انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔