بالی وڈ راؤنڈ اپ

    • مصنف, ثمرہ فاطمہ
    • عہدہ, بی بی سی، دلّی

ٹن ٹن امریکہ سے پہلے بھارت میں

ٹن ٹن کومک
،تصویر کا کیپشنٹن ٹن بھارت میں بے حد مقبول ہے

ٹن ٹن کامک سیریز کی نئی فلم ’دا ایڈوینچرز آف ٹن ٹن: دا سیکریٹ آف یونیکورن‘ امریکہ سے پہلے بھارت میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم امریکہ میں تئیس دسمبر کو ریلیز ہوگی لیکن اس سے پہلے بھارت میں یہ فلم دیکھی جاسکے گی۔ ٹِن ٹِن پر فلم بنانے والی ایگزیکٹو پرڈیوسر کیتھلین کینیڈی نے بتایا ہے کہ فلم کے ہدایت کار سٹیون سپلبرگ نے ریسرچ میں یہ پایا کہ ٹن ٹن امریکہ سے زیادہ بھارت میں مقبول ہے۔ اور اسی ریسرچ کی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے فیصلہ کیا کہ فلم پہلے بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

رنبیر کی تعریف، نرگس نظر نہیں آئیں

رنبیر اور نرگس

،تصویر کا ذریعہpr

،تصویر کا کیپشنراکسٹار نرگس کی پہلی فلم تھی

رنبیر کی نئی فلم راک سٹار اس ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کے بارے میں ملے جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے کے لائق ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ فلم اتنی اچھی نہیں جتنی امید تھی۔ فلم کے اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کی تو تعریف ہورہی ہے لیکن اس فلم کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس کو کسی نے زیادہ نوٹس نہیں کیا ہے۔ حالانکہ فلم کی ریلیز سے پہلے ان کی خوبصورتی کی کافی تعریف ہو رہی تھی۔رنبیر کپور کا تعلق راج کپور کے خاندان سے ہے اور ان کا موازنہ اکثر ان کے خاندان کے مشہور اداکاروں سے ہوتا ہے لیکن رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنا مقام خود بنائیں۔

سونم کپور بنی پلئیر

سونم کپور

،تصویر کا ذریعہpr

،تصویر کا کیپشنسونم کپور کو بالی وڈ کی سب سے زیادہ سٹائلش اداکارہ کہا جاتا ہے

بالی وڈ کی سب سے سٹائلش اداکاراؤں میں ایک سونم کپور نے ابھی تک جو فلمیں کیں ان میں یا تو وہ بے حد نازک یا پھر بے حد سٹائلش لڑکی کا کردار ادا کرتی آئی ہیں لیکن جلد ہی وہ ایک ایسی فلم میں نظر آئیں گی جس میں ایکشن کے علاوہ، سٹنٹ بھی کریں گی۔ اس فلم کا نام ہے ’پلئیر‘۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کسی ایک مخصوص شبیہ میں باندھنا نہیں چاہتی اور چاہتی ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کا دائرہ وسیع کریں۔ صرف سونم ہی نہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی اداکاری کا دائرہ وسیع کریں۔