سونم کپور رشتے میں بندھنے کے لیے تیار

،تصویر کا ذریعہGetty
اداکارہ سونم کپور اپنی بے باکیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے اپنے والد کی فلم ’ویلکم بیک‘ کے پروموشن پر ایک ایسا لباس زیب تن کیا ہے جسے بولڈ کہا جا رہا ہے۔
اس سے قبل انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں ایک اور بات کہی تھی کہ وہ ’سنگل‘ ہیں اور ’منگل‘ ہونے کو تیار ہیں۔
<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/09/150905_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
اب یہ بات انھوں نے رتیک روشن کے لیے کہی تھی یا کسی اور کے لیے یہ واضح نہیں۔
خیال رہے کہ رتیک روشن اور سونم کپور موسیقی کے ایک البم ’دھیرے دھیرے‘ میں ساتھ نظر آئے ہیں جسے ہنی سنگھ کی آواز میں تیار کیا گیا ہے۔
اس کی ریلیز کے دوران سونم نے رتیک کے بارے میں کہا: ’وہ بہت ہاٹ، حسین، دلکش اور مزاحیہ ہیں، میرا مطلب ہے کہ اچھے آدمی ہیں۔ ان کے ساتھ اگر سکرین پر جھوٹا رومانس بھی کرنا پڑے تو اچھا لگتاہے۔‘
اس کے بعد رتیک سے جب اس گیت کو کسی سے منسوب کرنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا ’میں ابھی سنگل ہوں اس لیے کسی کو منسوب نہیں کرسکتا‘ اس کے ساتھ ہی سونم کپور بول پڑیں: ’ڈیٹو! آئی ایم سنگل اینڈ ویری ریڈی ٹو منگل، رائٹ ناؤ‘ یعنی میں تنہا ہوں اور دوستی کے لیے تیار ہوں۔
سلمان خان بگ باس نائن از مائن

،تصویر کا ذریعہsalman
سلمان خان نے ’بگ باس سیزن آٹھ‘ سے قدرے جلدی رخصت لے لی تھی اور کئی بار اس بات کی جانب اشارہ کیا تھا کہ اب وہ اس کی میزبانی نہیں کریں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکن اب جبکہ اس ریئلٹی شو کا نواں سیزن شروع ہونے والا ہے تو جہاں اس میں شامل ہونے والے لوگوں کا ذکر ہو رہا ہے وہیں اس کے میزبان کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
سلمان خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ پھر سے اس شو کی میزبانی کرنے والے ہیں۔
انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’بگ باس نائن از مائن۔ بگ باس نائن پرومو شوٹ۔‘
اس سے قبل کلرز ٹی وی کے سی ای او راج نایک نے بھی اپنے ایک ٹویٹ سے اس کا اظہار کیا تھا۔
انھوں نے لکھا ’کلرز بجرنگی بھائی جان بینگ سلمان خان کو بگ باس نائن کے لیے خوش آمدید کہتا ہے جو اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔‘
خیال رہے کہ ’بگ باس‘ بین الاقوامی سطح پر معروف ٹی وی ریئلٹی شو ’سیلبریٹی بگ برادر‘ کا ہندوستانی روپ ہے اور سلمان خان اس کے کئی سیزن کی میزبانی کر چکے ہیں۔
سورج پنچولی کے والد لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہSpice PR
سلمان خان کے دوست اور اداکار آدیتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو یہ نہیں پتہ تھا کہ انھیں فلم ’ہیرو‘ آفر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’ہیرو‘ سے اپنے دوست کے بیٹے اور بیٹی کو لانچ کررہے ہیں۔
سورج پنچولی نے بتایا ’در حقیقت جب مجھے ہیرو آفر ہوئی تھی تو میں نے ایک ڈیڑھ سال تک ماں باپ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ مجھے کوئی فلم آفر بھی ہوئی ہے۔‘
’جب مجھے فلم کی کہانی ملی تو میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ اگر آپ کو کرنا ہے تو کرو۔‘
اس فلم میں سورج پنچولی کے ساتھ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی اہم کردار نبھا رہی ہیں اور یہ دونوں کی پہلی فلم ہے۔







