پریتی زنٹا اب مقابلہ حسن کی جج

،تصویر کا ذریعہsholay
بالی وڈ میں کئی فلمیں بہت مشہور ہوئیں اور کئی فلموں نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور نئی بلندیاں حاصل کیں لیکن فلم ’شعلے‘ کی کامیابی کی اپنی ہی داستان ہے۔
اس فلم کے ایک اہم اداکار امیتابھ بچن نے فلم کے 40 سال پورے ہونے پر فلم سے وابستہ اپنی یادیں اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/08/150815_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
انھوں نے اس موقعے پر میڈیا سے انھوں نے بات کی اور بتایا کہ جب وہ فلم میں جیا کو چابی دے رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ان کی اہلیہ ان کے پہلے بچے (شویتا) کی ماں بننے والی ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’نہ جانے کتنی جلدی یہ 40 سال بیت گئے۔‘

،تصویر کا ذریعہsholay
انھوں نے اس فلم کے اداکاروں کو جہاں اس کی کامیابی کا کریڈٹ دیا وہیں اس فلم کے مکالمے کے سر بھی کامیابی کا سہرا باندھا۔
خیال رہے کہ فلم ’مغل اعظم‘ کے بعد اگر کسی فلم کے مکالمے سب سے زیادہ مشہور ہوئے تو فلم ’شعلے‘ ہے۔
رمیش سپی کی فلم شعلے میں ’گبّر‘ کے کردار میں امجد خان نے تہلکہ مچا دیا تھا اور شاید پہلی بار ولن کو اس قدر پذیرائی ملی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس فلم کے ہرکردار کو آج بھی مختلف فلموں میں نقل کیا جاتا ہے خواہ وہ ’بیرو‘ (دھرمیندر) ہوں یا پھر ’جے‘ (امیتابھ بچن) یا ’بسنتی‘ (ہیمامالنی) یا پھر ’سورما بھوپالی‘ (جگدیپ) یا ’انگریزوں کے زمانے کے جیلر‘ (اسرانی) یہاں تک ’امام صاحب‘ (اے کے ہنگل) اور ’کالیا‘ اور ’شامبھا‘ جیسے چھوٹے کردار ہوں۔
پریتی زنٹا اب مقابلہ حسن کی جج

بالی وڈ اداکارہ گذشتہ دنوں اپنی فلموں کے بجائے کرکٹ اور سابق بوائے فرینڈ سے تنازعے کے باعث زیادہ سرخیوں میں رہی ہیں۔
پریتی زنٹا نے حال ہی میں ٹویٹر پر یہ خبر دی ہے کہ وہ اب ایک مقابلہ حسن میں جج کی حیثیت سے شرکت کر رہی ہیں۔
انھوں نے منگل کو لکھا: ’صبح بخیر دوستو! ابھی جرمنی میں جہاز سے اتری ہوں۔ کینیڈا جا رہی ہوں جہاں مس انڈیا کینیڈا میں جج ہوں۔‘
خیال رہے کہ رواں سال ’مس انڈیا کینیڈا‘ کی سلور جوبلی تقریب ہے جسے شیورلے اور ایئر کینیڈا مشترکہ طور پر پیش کررہے ہیں۔
اس میں بھارت اور کینیڈا سے 16 فائنلسٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔
ماضی میں اداکار دیوآنند، ادکارہ ہیما مالنی، روینا ٹنڈن اور آفتاب شیودیسانی وغیرہ اس میں بطور جج شرکت کر چکے ہیں۔
سنیل شیٹی کی بیٹی بھی فلموں میں

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور آدیتہ پنچولی کے بیٹے کو بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان اپنی فلم سے لانچ کر رہے ہیں۔
سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا نے باقاعدہ اداکاری اور ڈائریکشن کی تربیت حاصل کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھیں۔
انھوں نے بتایا: ’میں بچن سے ہی اداکاری کرنا چاہتی تھی۔ جب میں تین سال کی تھی تو مادھوری ڈکشت کے گیت ایک دو تین پر ڈانس کیا کرتی تھی اور جب میں نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھا تھا تو میں آئینے کے سامنے کاجول کی اداکاری اور ڈانس کرتی تھی۔ مجھے پتہ تھا کہ مجھے اداکارہ ہی بننا ہے۔‘
تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ کے طور پر اپنی صلاحیت کو تسلیم کروانے کے لیے سخت محنت اور قسمت کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا: ’جب میں نے پاپا سے کہا تھا کہ مجھے ایکٹر بننا ہے تو انھوں نے کہا تھا کہ جو بھی کرو دل سے کرو ۔۔۔ سب کچھ تمہیں اس لیے آسانی سے نہیں ملے گا کیونکہ تم ایک اداکار کی بیٹی ہو، تمہیں سخت محنت کرنی پڑے گی۔ یہ سچ ہے کہ پلیٹ فارم ہے لیکن ہمیں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔‘







