شاہ رخ کی سلمان سے فرمائش،’بریانی بھجوا دیں‘

اگلے سال عید کے موقعے پر سلمان اور شاہ رخ دونوں کی فلمیں ریلیز ہوں گی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناگلے سال عید کے موقعے پر سلمان اور شاہ رخ دونوں کی فلمیں ریلیز ہوں گی

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’رئیس‘ کا ٹریلر سنیچر کو عید کے دن ریلیز کیا گیا۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور ستارے ’بجرنگی بھائی جان‘ یعنی سلمان خان پرموٹ کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے شاہ رخ کی نئی فلم کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشہیر کی۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

سلمان خان نے فلم ’رئیس‘ کے بارے میں متعدد ٹویٹس کیں۔ پہلی چار ٹویٹس میں انھوں نے رئیس کے ہجے لکھے اور پانچویں ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’آ رہا ہے۔‘

اس کے بعد سلمان نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انھوں نے لکھا ’رئیس آ رہا ہے۔ فی الحال ٹریلر دیکھو اور بے حد انجوائے کرو۔’

بریانی بھیجوا دے‘

،تصویر کا ذریعہ

واضع رہے کہ اگلے سال عید کے موقعے پر سلمان اور شاہ رخ دونوں کی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

شاہ رخ جہاں ’رئیس ‘میں نظر آئیں گے تو وہاں سلمان خان ’سلطان‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔

سلمان خان کی ٹویٹس کے بعد شاہ رخ نے بھی اپنے انداز میں جواب دیا۔ شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ ’ابھی بلغاریہ میں ہوں گھر نہیں آ سکتا۔ تھوڑی بریانی بھجوا دیں گھر میں بچوں کے لیے۔عید مبارک اینڈ لو ٹو فیملی۔‘