کرینہ کپور کو ٹی وی سے کوئی دلچسپی نہیں

’ٹی وی میں تمام لوگ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی اپنے کام سےخوش ہیں‘

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن’ٹی وی میں تمام لوگ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی اپنے کام سےخوش ہیں‘

چھوٹے پردے یعنی ٹیلی ویژن پر بھی بالی وڈ کے اداکاروں کااپنے فن کا مظاہرہ کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس سے بھی وہ کافی داد وصول کرتے ہیں۔

موجودہ زمانے میں بالی وڈ کے بہت سے ستارے جہاں اپنی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے ٹی وی کا رخ کرتے ہیں تو کئی بار اپنے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے بھی ٹی وی کا سہارا لیتے ہیں۔

اداکاروں میں تو سلمان خان، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے ستاروں کا نام لیا جا سکتا ہے جو چھوٹے پردے پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

اداکاراؤں میں بھی ودیا بالن، مادھوری دیکشت اور پرینکاچوپڑہ جیسی فنکارہ چھوٹے پردے پر اپنی قسمت آزمائی کر چکی ہیں اور کافی حد تک کامیاب بھی رہی ہیں۔

لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جنہیں چھوٹے پردے پر نظرآنے سے پرہیز ہے اور اس فہرست میں ایک نام کرینہ کپور خان کا بھی ہے۔

کرینہ کپور نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئےٹ ی وی سے دور رہنے سے متعلق بتایا۔

 ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جنہیں چھوٹے پردے پر نظرآنے سے پرہیز ہے اور اس فہرست میں ایک نام کرینہ کپور خان کا بھی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جنہیں چھوٹے پردے پر نظرآنے سے پرہیز ہے اور اس فہرست میں ایک نام کرینہ کپور خان کا بھی ہے

ان سے جب اس سے متعلق سوال کیا گيا کہ پرینکا چوپڑا، سوناكشي سنہا اور مادھوری جیسی سلیبرٹيز کے ريالٹي شو میں جج بننے کے بعد کیا کرینہ بھی نظر آئیں گی؟

تو انہوں نے کہا’میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں کسی ريالٹي شومیں جج بنوں یا پھر میں وہاں کوئی اور کردار کرتی نظر آؤں۔‘

کرینہ نے ٹی وی میں اپنی دلچسپی نہ ہونے سے متعلق کہا’مجھے ٹی وی کے لیے بہت سی پیشکش پہلے بھی ہو چکی ہیں لیکن میں نے انکار کیا کیونکہ ابھی ٹی وی میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘

دوسری اداکاراؤں کے بارے میں انہوں نے بس اتنا کہا کہ ٹی وی میں تمام لوگ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی اپنے کام سےخوش ہیں اور چھوٹا پردہ ابھی دور ہے۔