میری بیوی کو مجھ پر اعتماد ہے: عمران ہاشمی

عمران ہاشمی

،تصویر کا ذریعہSpice PR

،تصویر کا کیپشنعورتوں کو اپنی جاگیر نہیں سمجھنا چاہئیے: عمران ہاشمی

ایک وقت ایسا تھا کہ جب عمران ہاشمی کی فلموں پر کہانی اور ایکٹنگ سے زیادہ ان کے كسنگ مناظر کے لیے بات ہوتی تھی۔

اس طرح کے امیج کے باوجود عمران ہاشمی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی کوئی گپ شپ سننے کو نہیں ملی۔

عمران ہاشمی اس کا پورا کریڈٹ اپنی بیوی پروین ساہنی کو دیتے ہیں عمران نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا،’ہمارے کامیاب رشتے کے پیچھے میری بیوی ہے۔ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ آن سکرین میری شبہہ کیسی بھی ہو، میری بیوی کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے‘۔

عمران کا خیال ہے کہ میاں بیوی کے رشتے کی کامیابی کے لیے مرد اور عورت کو برابر کا درجہ دیا جانا ضروری ہے۔

عمران کہتے ہیں، ’بیوی کو برابری کا درجہ دینا بہت ضروری ہے اور میاں بیوی میں ایک اٹوٹ اعتماد ہونا چاہئے‘۔

فلم ہماری ادھوری کہانی میں انکے ساتھ ودیا بالن ہیں

،تصویر کا ذریعہFox

،تصویر کا کیپشنفلم ہماری ادھوری کہانی میں انکے ساتھ ودیا بالن ہیں

بالی ووڈ میں مختلف مذاہب کے درمیان لوگوں میں شادی نئی بات نہیں ہے عمران کی بیوی ہندو ہیں۔

عمران کہتے ہیں، ’میں مسلم ہوں، میرا خدا پر یقین ہے لیکن میں نے کبھی اپنی بیوی کو نہیں کہا کہ تم اپنا مذہب تبدیل کر لو۔ اس طرح کی سوچ نہیں ہونی چاہئے‘۔

خواتین کے ساتھ تشدد کے معاملے میں عمران کافی حساس ہیں۔

وہ کہتے ہیں، ’مجھے ان مردوں پر بہت غصہ آتا ہے جو عورتوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں‘۔

وہ کہتے ہیں، ’میرے والد اور ماں دونوں نے مجھے بچپن سے ہی یہ تعلیم دی کہ عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے یہی بات اب میں اپنے بیٹے کو سمجھتا ہوں‘۔

انکی فلم مسٹر ایکس بھی باکس آفس پر ناکام رہی

،تصویر کا ذریعہFox Star

،تصویر کا کیپشنانکی فلم مسٹر ایکس بھی باکس آفس پر ناکام رہی

عمران ہاشمی 12 سال طویل فلمی کیریئر میں کئی رومانٹک، ڈراونی، سسپنس اور ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انھوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن ان کی پچھلی چار فلمیں ’گھن چككر‘، ’انگلی‘، ’راجا نٹورلال‘ اور ’مسٹر ایکس‘ فلاپ رہیں۔

ایسے میں 12 جون کو ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ سے انہیں کافی امید ہے۔

وہ کہتے ہیں، ’ فلموں کے نہ چلنے کے کئی وجوہات ہوتی ہیں ، کبھی موضوع نہیں چلتا ہے، کبھی سیلز نہیں ہو پاتی اور کبھی ریلیز کا ٹائم ٹھیک نہیں ہوتا‘۔

چار فلمیں فلاپ ہونے کے بعد عمران کو کوئی تلخ تجربہ بھی ہوا اس بارے میں عمران کہتے ہیں

عمران ہاشمی کی آنے والی فلموں میں ’اظہر‘ بھی شامل ہے جس میں وہ کرکٹر اظہر الدین کا کردار نبھا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنعمران ہاشمی کی آنے والی فلموں میں ’اظہر‘ بھی شامل ہے جس میں وہ کرکٹر اظہر الدین کا کردار نبھا رہے ہیں

’آپ کی فلمیں چلتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ایک کامیاب انسان ہے اورجب فلمیں نہیں چلتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ اسے تو اداکاری ہی نہیں آتی‘۔

چاہے ہٹ کا دور ہو یا فلاپ کا، عمران کہتے ہیں، ’میں کسی اور کی نہیں، خود کی سنتا ہوں‘۔

عمران نے بتایا کہ ’ہماری ادھوری کہانی‘ دیکھ کر ان کی بیوی پروین ساہنی بہت جذباتی ہو گئیں۔

عمران کہتے ہیں، ’صرف دو ہی ایسی فلمیں تھیں جنہیں دیکھ کر میں خوب رویا تھا، ایک فلم ’سارانش‘ اور دوسری ’زخم‘ اب یہ تیسری فلم ہے جس نے نہ صرف مجھے بلکہ میری بیوی کو بھی رلايا‘۔

چلتے چلتے عمران یہ بتانا بھی نہیں بھولے کے ودیا بالن کے ساتھ ان کی جوڑی ان کی بیوی کو بے حد پسند آئی ہے۔