سوہا کی غلطی اور کلکی کی فلم کی تعریف

سوہا علی خان اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں

،تصویر کا ذریعہHoture

،تصویر کا کیپشنسوہا علی خان اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں

سوہا علی خان گذشتہ دنوں اپنی ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بنی رہیں۔

<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2015/04/150411_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

انھوں نے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کی جگہ رشی کپور کا نام لیتی رہیں اور دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازے جانے پر ان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔

سوہا علی خان معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔

جب ان سے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: ’میں بہت خوش ہوں۔ میں رشی کپور کی اداکاری کی دیوانی ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ انھیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ میری مان اور انھوں ایک ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔‘

ہر چند کہ وہاں موجود لوگوں کو ان کی غلطی کا احساس ہو گیا اور ان کے خاوند کنال کھیمو اور دوست نے انھیں بار بار دبے لہجے میں ششی کپور کی یاد دلائی لیکن وہ تو اپنی رو میں تھیں۔

حد تو اس وقت ہو گئی جب انھوں نے کہا: ’حال ہی میں نے انھیں ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ بہت مزاحیہ ہیں۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی کلکی کی فلم کی تعریف ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہSPICE PR PART2

،تصویر کا کیپشنہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی کلکی کی فلم کی تعریف ہو رہی ہے

کلکی کی فلم کی تعریف

بالی وڈ کی اداکارہ کلکی کوچلین کی فلم ’مارگریٹا ود اے سٹرا‘ کو پذیرائی مل رہی ہے۔

پہلے عامر خان نے ان کی فلم کی سپیشل سکریننگ کی اور ان کی دل کھول کر خوب تعریف کی اور لوگوں سے اسے دیکھنے کی اپیل بھی کی۔

اس موقع پر عامر کی اہلیہ کرن راؤ، معروف فلم ساز انوراگ کشیپ اور شردھا کپور وغیرہ موجود تھے۔

اب ان کی فلم کی ایک سکریننگ رتیک روشن کر رہے ہیں۔

فلم کی ڈائرکٹر شونالی بوس نے کہا: ’میں بہت خوش ہوں کہ فلم انڈسٹری میں اس فلم کی پذیرائی ہو رہی ہے۔‘

شونالی بوس نے یہ بھی بتایا کہ فلم ساز کرن جوہر اور اداکار رنبیر کپور نے بھی اس فلم کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سپرسٹار امیتابھ بچن کلکی کی فلم کا دہلی میں پریمیئر کرنے والے ہیں جس میں ان کی اہلیہ جیا بچن کے علاوہ اس فلم کے اداکار بھی ہوں گے۔

اس فلم میں کالکی نے ایک معذور لڑکی کا کردار ادا کیاہے جسے عام زندگی جینے میں جن دشواریوں کا سامنا ہے اسے پیش کیا گیا ہے۔

فلم انداز اپنا اپنا کئی معنوں میں مختلف تھی اس میں پرانے انداز کے گیت شامل کیے گئے تھے

،تصویر کا ذریعہEROS

،تصویر کا کیپشنفلم انداز اپنا اپنا کئی معنوں میں مختلف تھی اس میں پرانے انداز کے گیت شامل کیے گئے تھے

’انداز اپنا اپنا‘

گذشتہ دنوں سوشل میڈ یا پر عامر خان اور سلمان خان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ موضوع گفتگو رہی۔

اس فلم کو آئے 21 سال ہوچکے ہیں اور اسی لیے ٹوئٹر پر ’انداز اپنا اپنا کے 21 سال‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا۔

ہرچند کہ یہ فلم ریلیز کے زمانے میں کامیاب نہیں رہی لیکن بعد میں اس کی بہت تعریف ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص نے فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ’ہنسی کے 21 سال۔‘

اس فلم کے بعد دونوں عامر اور سلمان کسی فلم میں ساتھ نہیں آ سکے تاہم فلم شائقین انھیں ایک ساتھ دیکھنے کی دیرینہ خواہش رکھتے ہیں۔