فیوریس 7 کا پہلا کامیاب ہفتہ

سنہ 2001 میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے نام سے اس سلسلے کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسنہ 2001 میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے نام سے اس سلسلے کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی

ایکشن فلم فیوریس 7 نے اپنے ابتدائی ہفتے میں بین الاقوامی باکس آفس پر 38 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے جس میں سے آدھی آمدن تقریباً 20 کروڑ ڈالر امریکی باکس آفس پر ہوئی ہے۔

اپنے ابتدائی ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ تیسری بڑی فلم ہے پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیری پورٹر اور ایوینجرز فلمیں ہیں۔

فلم میں لوگوں کی دلچسپی کی ایک وجہ آنجہانی اداکار پال والکر بھی ہیں جو فلم کی عکس بندی مکمل ہونے سے قبل سنہ 2013 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کی ہلاکت کے بعد فیوریس 7 کی ریکارڈنگ روک دی گئی تھی اور اس دوران فلم ساز اس بارے میں مشورہ کررہے تھے کہ فلم کو مکمل کیا جائے یا نہیں۔ آخر کار فلم کو مکمل اور تاخیر سے سنہ 2014 میں ریلز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واکر کے بقیہ سین ان کے بھائیوں کیلب اور کوڈی اور کمپیوٹر اینیمیشن کی مدد سے مکمل کیے گئے۔

باکس آفس ڈاٹ کام کے وائس پریذیڈنٹ فل کانٹرینو کا کہنا ہے کہ ’واکر کی موت نے ان لوگوں میں اس فلم کے بارے میں دلچسپی بڑھا دی ہے جنھوں نےاس فلم کی پہلی اقساط نہیں دیکھی تھیں، اس فلم کی کامیابی دراصل واکر کو خراج تحسین ہے۔‘

پال واکر سنہ 2013 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپال واکر سنہ 2013 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

دوسری جانب فلم بنانے والی کمپنی یونیورسل کا موقف ہے کہ واکر کی موت سے شاہد کچھ لوگوں میس اس فلم کے بارے میں دلچسپی بڑھی ہو لیکن یہ فلم کا مقبولیت کی اصل وجہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2001 میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے نام سے اس سلسلے کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی کے بعد سیکیول بھی بنائے گئے تھے جن کو درمیانے درجے کی کامیابی ملی۔

اس سلسلے کی تیسری فلم فاسٹ اینڈ فیوریس ٹوکیو ڈرفٹ باکس آفس پر صرف 15 کروڑ ڈالر کا کاروبار کر سکی تھی جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اس سیریز کو روک دیا جائےگا۔

لیکن فلم ساز کمپنی نے پہلی ہٹ فلم میں کام کرنے والے ستارے وین ڈیزل کو فاسٹ اینڈ فیوریس-اے ہائیسٹ بنانے پر راضی کیا۔ اس فلم کو باکس آفس پر گزشتہ تمام فلموں سے زیادہ آمدن ہوئی اور اس کے بعد فاسٹ این فیوریس سلسے کی ہر نئی آنے والی فلم نے پچھلی فلم سے اچھا بزنس کیا۔

واضع رہے کہ فیوریس 7 انیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی ہے اور اس کو چین میں اپریل میں ریلیز کیا جائے گا۔