پال واکر کے کیریئر پر ایک نظر

حادثے میں ہلاک ہونے والے فنکار کی کچھ تصویریں

ہالی وڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کے ہیرو پال واکر سنیچر کو کیلیفورنیا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنہالی وڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کے ہیرو پال واکر سنیچر کو کیلیفورنیا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
40 سالہ پال واکر نے فلموں میں اپنا کریئر بطور معاون اداکار 2000 کی دہائی میں شروع کیا۔ اس دور کے فلموں میں ’دا سکلز‘ بھی شامل تھی۔ ان کے کریئر کی ابتدائی فلموں میں ’پلیزنٹ وِل‘، ’ورسٹی بلیوز‘ اور ’شیز آل دیٹ‘ بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشن40 سالہ پال واکر نے فلموں میں اپنا کریئر بطور معاون اداکار 2000 کی دہائی میں شروع کیا۔ اس دور کے فلموں میں ’دا سکلز‘ بھی شامل تھی۔ ان کے کریئر کی ابتدائی فلموں میں ’پلیزنٹ وِل‘، ’ورسٹی بلیوز‘ اور ’شیز آل دیٹ‘ بھی شامل ہیں۔
انھوں نے سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ میں اداکاری کی جس کے بعد اس فرنچائز سے منسلک چھ مزید فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انھیں اور اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار وِن ڈیزل کو 2002 میں بہترین آن سکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنانھوں نے سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ میں اداکاری کی جس کے بعد اس فرنچائز سے منسلک چھ مزید فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انھیں اور اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار وِن ڈیزل کو 2002 میں بہترین آن سکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کی کامیابی کے بعد انھوں نے اداکارہ جیسیکا ایلبا کے ساتھ فلم ’اِن ٹو دا بلیو‘ میں ایک غوطہ خور کا کردار ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشن’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کی کامیابی کے بعد انھوں نے اداکارہ جیسیکا ایلبا کے ساتھ فلم ’اِن ٹو دا بلیو‘ میں ایک غوطہ خور کا کردار ادا کیا۔
واکر کی دیگر فلموں میں 2006 میں ریلیز ہونے والی ’ایٹ بیلو‘ شامل ہے جس میں انھوں نے ایک ایسے ٹرینر کا کردار ادا کیا تھا جو قطب شمالی میں آنے والے ایک طوفان کے بعد وہاں پھنسے اپنے کتوں کو بچاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنواکر کی دیگر فلموں میں 2006 میں ریلیز ہونے والی ’ایٹ بیلو‘ شامل ہے جس میں انھوں نے ایک ایسے ٹرینر کا کردار ادا کیا تھا جو قطب شمالی میں آنے والے ایک طوفان کے بعد وہاں پھنسے اپنے کتوں کو بچاتا ہے۔
’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ میں واکر کے کردار میں ان کے مداحوں کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔
،تصویر کا کیپشن’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ میں واکر کے کردار میں ان کے مداحوں کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔
’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کا شمار ہالی وڈ کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے اور اس فلم سیریز نے اب تک 2.4 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کا شمار ہالی وڈ کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے اور اس فلم سیریز نے اب تک 2.4 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
اس فلم کا چھٹا حصہ رواں سال ریلیز ہوا تھا، جب کہ ساتویں حصے کی شوٹنگ شروع کی جا چکی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس فلم کا چھٹا حصہ رواں سال ریلیز ہوا تھا، جب کہ ساتویں حصے کی شوٹنگ شروع کی جا چکی ہے۔
اس موسم بہار میں پال واکر نے برازیل میں فیشن لیبل ’کولچی‘ کے لیے کیٹ واک کی تھی۔ انھیں ان کے ساتھی اداکار ایشٹن کچر کی جگہ کمپنی کی تشہیر کے لیے چنا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس موسم بہار میں پال واکر نے برازیل میں فیشن لیبل ’کولچی‘ کے لیے کیٹ واک کی تھی۔ انھیں ان کے ساتھی اداکار ایشٹن کچر کی جگہ کمپنی کی تشہیر کے لیے چنا گیا تھا۔