شاہ رخ خان کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

شاہ رخ خان نے بالی وڈ میں کئي یاگار فلمیں کی ہیں

،تصویر کا ذریعہHOTURE

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ خان نے بالی وڈ میں کئي یاگار فلمیں کی ہیں

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان آج اپنی ہر فلم کے لیے کروڑوں روپے لیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی پہلی کمائی کتنی تھی اور اس سے انھوں نے کیا کیا تھا؟

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کے نام سے پکارے جانے والے ادارکار شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی شو ’سب سے شانڑاں کون؟‘ میں خود ہی یہ بات بتائی۔

انھوں نے یہ بات اپنے قریبی دوستوں فلم ساز فرح خان اور کرن جوہر کو بتائی۔

جب کرن جوہر نے ان سے پوچھا کہ ان کے پہلے ٹی وی سیریل ’فوجی‘ سے پہلے ان کی تنخواہ کیا تھی تو شاہ رخ نے بتایا ’فوجی سے پہلے مجھے ایک ادارے میں بطور ایونٹ كوارڈینیٹر کا کام ملا تھا۔‘

تفصیل بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’وہ ایونٹ پنکج ادھاس کی غزل گائیکی کا پروگرام تھا اور میں وہاں ٹکٹ چیکر تھا یعنی لوگوں کے ٹکٹ دیکھ کر انھیں اندر بھیج رہا تھا۔‘

شاہ رخ نے مزید بتایا کہ انھیں اس کام کے عوض 50 روپے ملے تھے۔

اور انھوں نے اس پہلی کمائی کو کہاں خرچ کیا؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس پیسے سے ٹرین کا ٹکٹ خريد كر وہ آگرہ میں تاج محل دیکھنے گئے تھے۔