شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش

،تصویر کا ذریعہcolors
مہاراشٹر بال کمیشن نے پولیس کو اداکار شاہ رخ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کہا ہے۔
یہ معاملہ تقریباً تین سال پرانا ہے، جب 16 مئی 2012 کو آئی پی ایل کرکٹ کے ایک مقابلے کے بعد وانكھیڑے اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کا سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور انھوں نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کی تھی۔
بال کمیشن نے بچوں کی موجودگی میں نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ہے۔
جب یہ جھگڑا ہوا تھا اس موقع پر شاہ رخ خان کے بچے اور ان بچوں کے کچھ دوست بھی موجود تھے۔
اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ بالی میں ان کے کچھ دوست اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
تاہم پولیس کی جانب سے اس پر اب تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بچوں کے سامنے شاہ رخ خان پر وانكھیڑے اسٹیڈیم کے سیکورٹی کے ساتھ گالم گلوچ اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس واقعے کے بعد ایسوسی ایشن نے شاہ رخ کے وانكھیڑے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شاہ رخ خان آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک ہیں۔







