امیتابھ کو دیپکا کی کس بات پر اعتراض ہے؟

،تصویر کا ذریعہAmitabh Bacchan Facebook Page
بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی رائے کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں۔
لیکن اب انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ کی کامیاب اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی رائے پر اعتراض کر کے سب کو حیران کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا:’وہ ہمارے خاندان کے راز سب کے سامنے لانا چاہتی ہیں اور مجھے اس پر اعتراض ہے۔‘
انھوں نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ’ آپ کس طرف ہیں۔‘ دراصل یہ ٹویٹ ایک جھلکی ہے ان کی آنے والی فلم پيكو‘ کی جس میں امیتابھ اور دیپکا کے درمیان بحث چل رہی ہے کہ کیا فلم کا ٹریلر لوگوں کو دکھانا صحیح ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty
اس جھلکی میں امیتابھ بچن نہیں چاہتے کہ ان کے ’پيكو‘ خاندان کا راز لوگوں کے سامنے سامنے آئے لیکن دیپکا اس سے اتفاق نہیں کرتی ہیں۔
’پيكو‘ فلم میں امتیابھ بچن اور دیپکا والد بیٹی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں عرفان خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم کے ڈائریکٹر شوجی سرکار ہیں جنھوں نے اس سے پہلے بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیوگاندھی کے قتل اور سری لنکا کے موضوع پر مبنی فلم ’مدراس کیف‘ بنائی تھی۔



