کنگنا راناوت بنیں گی مینا کماری

،تصویر کا ذریعہ
سال 2014 میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پیاری معصوم ’ملکہ‘ بن کر ناظرین اور تجزیہ نگاروں کے دلوں کے ساتھ ساتھ ایوارڈز پر بھی راج کیا تھا۔
اب کنگنا ایک بار پھر ’ملکہ‘ بننے جا رہی ہیں پر، اس بار وہ بالی وڈ کی ٹریجڈي کوین مینا کماری کا کردار ادا کریں گی۔
ایک انگریزی اخبار کے مطابق ڈائریکٹر تگماشو دھوليا مینا کماری پر ایک فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم صحافی ونود مہتا کی کتاب ’مینا کماری: دا کلاسک بايوگرافی‘ پر بنے گی۔ فلم میں مینا کماری کا کردار کنگنا نبھائیں گی۔

،تصویر کا ذریعہFilm Poster
فلم کے پروڈیوسر سنیل بوہرا کے پاس اس کتاب کے حقوق ہیں اور انھوں نے کنگنا کو اس کتاب کی ایک کاپی بھی دی ہے۔
کنگنا کے نزدیکی ذرائع نے بتایا ہے کی کنگنا اس فلم کے لیے اپنی ڈیٹس ایڈجسٹ کر رہی ہیں اور امید ہے کہ اگست میں انھیں وقت مل جائےگا۔
فلم پر تحقیق شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی اس کی باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
مینا کماری کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب وہ اپنے کریئر کی بلندیوں پر تھیں۔



