اب دکھائی نہیں دیں گے ’راج اور سمرن‘

،تصویر کا ذریعہGetty
بالی وڈ فلم ’دل والے دلہنيا لے جائیں گے‘ 1009 ہفتے مسلسل کامیاب نمائش کے بعد جمعرات کو ممبئی کے ’مراٹھا مندر‘ تھیٹر سے اتر گئی۔
فلم آخری بار ’مراٹھا مندر‘ میں صبح سوا نو بجے دکھائی گئی، اسے گذشتہ سال دسمبر میں’مراٹھا مندر‘ کی زینت بنے پورے 1000 ہفتے ہو گئے تھے۔
شاہ رخ خان اور کاجول کی کاسٹ پر مشتمل یہ فلم بھارتی تاریخ میں کسی بھی تھیٹر میں سب سے طویل دکھائی جانے والی پہلی فلم ہے۔
اگرچہ ’مراٹھا مندر‘ فلم کو ہٹانے کے حق میں اس وقت تک نہیں تھا جب تک کہ اسے ’دل والے دلہنيا لے جائیں گے‘ کے لیے ناظرین ملتے رہے۔
لیکن فلم کے مارننگ شو کے لیے تھیٹر کے عملہ کو تھوڑا زیادہ کام کرنا پڑ رہا تھا۔
فلم کی ریلیز کے تقریباً 20 سال بعد یش راج فلمز اور ’مراٹھا مندر‘ دونوں نے باہمی رضامندی سے فلم ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
فلم کے مرکزی کردار یورپ کے تفریحی دورے کے دوران محبت میں گرفتار جاتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ نوجوان خاتون کی بھارت میں منگنی طے ہوئی ہوتی ہے۔
تاہم وہ اپنے والدین کو رضامند کرنے میں کامیاب ہو جاتے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا آغاز کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس فلم کی شہرت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی دورہ بھارت کے دوران اپنے خطاب میں اس فلم کا ایک جملہ بولا تھا۔







