دیپکا پاڈوکون شمشیر زنی میں مصروف

،تصویر کا ذریعہAFP
بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون آج کل گھوڑ سواری اور شمشیر زنی کرنے کی کوشش میں ہیں۔
دراصل وہ اپنی آنے والی فلم ’باجيراؤ مستانی‘ کے لیے گھوڑ سواری اور شمشیر زنی کی تربیت لے رہی ہیں۔
یہ فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بنا رہے ہیں۔
ایک پروگرام میں شرکت کے موقعے پر دیپکا نے صحافیوں کو بتایا کہ’گھوڑ سواری سیکھنا مزیدار بات ہے لیکن شمشیر زنی سیکھنے میں بڑی مشکل آ رہی ہے۔‘
رنویر کے ساتھ دوسری فلم
18ویں صدی کی کہانی پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ ایک مراٹھا فوجی کا کردار کر رہے ہیں۔
فلم میں رنویر سنگھ مراٹھی یودھا ہیں اور دیپکا ان کی گرل فرینڈ۔

،تصویر کا ذریعہSLB Films
اس سے پہلے یہ دونوں سنجے لیلا بھنسالی کی ہی فلم ’رام لیلا‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔
دو برس قبل روہت شیٹی کی فلم ’چینئی ایکسپریس‘ کے لیے دیپکا نے خاص طور سے تمل لہجے والی ہندی زبان سیکھی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ فلم دیپیکا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی۔
چینئی ایکسپریس فلم ایک کامیاب فلم تھی لیکن بعض تجزیہ نگاروں اور ناظرین کو دیپکا کی زبان سیکھنے کی کوشش ’ناگوار‘ لگی تھی۔







