کیا اس بار بھارت کو آسکر مل سکے گا؟ ’جل‘ آزادانہ طور پر شامل

،تصویر کا ذریعہJAL
آسکر میں غیر ملکی زبان کے درجے میں بھارت کی جانب سے باضابطہ طور پر تو ’لايرز ڈائس‘ (Liar's Dice) کو شامل کیا گیا ہے لیکن گریش ملک کی ہندی فلم ’جل‘ کو آزادانہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس فلم کو بیسٹ ’اوریجنل سکور‘ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فلم میں پورب کوہلی، کیرتی كلہري اور تنشٹھا چیٹرجی کے اہم کردار ہیں۔
’جل‘ یعنی پانی نامی اس فلم کی رن آف كچھ میں فلم بندی کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGeetu Mohandas
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جل کے ہدایت کار گریش نےبتایا: ’میں تو لايرز ڈائس کی ٹیم کو بھی نیک خواہشات دیتا ہوں۔ ہندوستان کے حصہ میں ایک آسکر تو آنا ہی چاہیے۔‘
آسکر کے پلیٹ فارم پر ’جل‘ کا مقابلہ ’انٹرسٹیلر‘، ’ایگزوڈس‘، اور ’300 رائز آف امپائر‘ جیسی فلموں سے ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہGIRISH MALIK
قومی سطح پر انعام یافتہ فلم ’جل‘ کے آزادانہ طور پر آسکر کے لیے بھیجے جانے پر انھوں نے کہا: ’جہاں تک میں جانتا ہوں غیر ملکی زبان کے زمرے میں فلم فیڈریشن آف انڈیا صرف ایک ہی فلم بھیج سکتی ہے۔ گيتو موہن داس کی فلم لايرز ڈائس بہت عمدہ ہو گی جبکہ جل کو کوریا سے لے کر بوسان تک بہت سراہا گیا ہے۔ کیمرہ ورک سے لے کر ڈائلاگ تک کو تجزیہ نگاروں نے سراہا۔ اس لیے میں نے اسے عالمی سطح پر لے جانے حوصلہ دکھایا۔‘
اس سے پہلے بھارت کی جانب سے آسکر کی دوڑ میں آخری نمبر تک پہنچ کر ناکام رہنے والی فلموں میں ’مدر انڈیا‘ اور ’لگان‘ شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGIRISH MALIK
گریش اپنی فلم کے بارے میں بہت پرامید ہیں۔ انھیں یقین ہے کہ ان کی فلم آسکر لانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گریش کے مطابق: ’اب بھارت کے لیے آسکر کی یہ خشک سالی بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ لايرز ڈائس یا جل یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگی۔‘

،تصویر کا ذریعہGIRISH MALIK
جل کے علاوہ بھارت کی جانب سے اے آر رحمان کی موسیقی والی فلم ’كوچیڈيان‘ کو بھی بیسٹ اورجنل سکور کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کی حتمی فہرست کا اعلان 15 جنوری سنہ 2015 کو کیاجائے گا جبکہ انعام کی تقریب 22 فروری 2015 کو منعقد ہوگی۔







