ہابٹس کا آخری حصہ باکس آفس پر سرِ فہرست

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سونی کا ہیکنگ سے متعلق معاملہ بھی ردِ عمل میں ’ہابٹس‘ کے زیادہ کاروبار کا باعث بنا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سونی کا ہیکنگ سے متعلق معاملہ بھی ردِ عمل میں ’ہابٹس‘ کے زیادہ کاروبار کا باعث بنا

سٹوڈیو اندازوں کے مطابق پیٹر جیکسن کی فلم ’ہابٹس‘ کا تیسرا حصہ اس وقت امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست ہے۔

’دی ہابٹس: دی بیٹل آف فائیو آرمیز‘ یا پانچ فوجوں کی جنگ نے ہفتے کے اختتام پر 56.2 ملین ڈالر کا کاروبار کیا اور بدھ کو اجرا سے لے کر اب تک یہ 90.6 ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

ایک دوسری فلم ’نائٹ ایٹ دی میوزمیم: دی سیکریٹ آف سی ٹامب‘ کا آخری حصہ بھی دوسرے نمبر پر ہے جس نے 17.3 ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

سونی پکچرز کی ’اینی‘ جو دوبارہ بنائی گئی ہے، تیسرے نمبر پر رہی جس نے 16.3 ملین ڈالر کمائے۔

اسی کمپنی نے شمالی کوریا کے رہنما کے حوالے سے بنی مزاحیہ فلم ’دی انٹرویو‘ ہیکنگ کی ریلیز دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دی تھی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سونی کا ہیکنگ سے متعلق معاملہ بھی ردِ عمل میں ’ہابٹس‘ کے زیادہ کاروبار کا باعث بنا۔

وارنر بردرز نے ڈسٹریبیوٹر جیف گولڈسٹائن کا کہنا ہے کہ ایک پریشان کن ہفتے کے بعد اختتام ِ ہفتہ کافی اچھا رہا۔

گو کہ اختتامِ ہفتے کے آغاز پر ہابٹس کے پرانے حصوں کی طرح کا رش نہیں تھا تاہم پانچ دنوں کی کمائی ہابٹس کے گذشتہ حصے سے بہتر رہی۔

یہ فلم گذشتہ ہفتے برطانیہ کے باکس آفس میں بھی سرِ فہرست رہی جسے اختتامِ ہفتہ سب سے زیادہ اچھا آغاز ملا۔

یہ فلم گذشتہ ہفتے برطانیہ کے باکس آفس میں بھی سرِ فہرست رہی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنیہ فلم گذشتہ ہفتے برطانیہ کے باکس آفس میں بھی سرِ فہرست رہی