ونسنٹ وان گوخ کا فن پارہ چھ کروڑ 18 لاکھ ڈالر میں فروخت

،تصویر کا ذریعہReuters
مصور ونسنٹ ولیم وان گوخ کا پھولوں والا ایک شاہکار فن پارہ نیویارک میں چھ کروڑ 18 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ فن پارہ وان گوخ نے اپنی زندگی کے آخری آیام میں بنایا تھا۔
گلدان، پھول، اور پوست کے پودے کی یہ پینٹنگ سوتھ بائے میں متوقع پانچ کروڑ ڈالر رقم سے زیادہ میں فروخت ہوئی۔
بولی میں سویز مجسمہ ساز البرٹو گیاکومیٹی کی سنہ 1951 میں بنایا گیا مجسمہ دس کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔
امیدو ماڈیگلیانی کا ایک مجسمہ سات کروڑ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ یہ مجسمہ پیرس کی ایک عمارت سے لیے گئے چونے کے ایک پتھر سے بنایا گیا۔
وان گوخ نے اپنا گلدان والا فن پارہ فرانس میں اپنے ڈاکٹر کے گھر پر مرنے سے چند مہینے پہلے بنایا تھا۔ وان گوخ کی موت سنہ 1890 میں ہوئی تھی۔ یہ ان چن فن پاروں میں سے ہے جسے وان گوخ نے اپنی زندگی میں فروخت کیا۔
سوتھ بائے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پینٹنگ کو ایشیا سے تعلق رکھنے ایک نجی شخصیت نے بولی میں خریدا۔
وان گوخ نے اپنے معالج ڈاکٹر گاچیٹ کا پورٹریٹ بھی بنایا تھا جسے سنہ 1990 میں بولی میں فروخت کیا گیا تھا۔
سویز مجسمہ ساز البرٹو گیاکومیٹی کو جدید آرٹ کی جیت تصور کیا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سوتھ بائے کے شریک سربراہ سائمن شاہ کا اس آرٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ صحت، طاقت اور جادو کے لیے یہ مجسمہ ایک مثال ہے۔







