بریڈ پِٹ کو گھونسا مارنے والا شرارتی رپورٹر گرفتار

ویتالی سیدیوک ماضی میں کئی مرتبہ مشہور شخصیات کو ریڈ کارپٹ پر اپنی شرارتوں کا شکار بنا چکے ہیں

،تصویر کا ذریعہap

،تصویر کا کیپشنویتالی سیدیوک ماضی میں کئی مرتبہ مشہور شخصیات کو ریڈ کارپٹ پر اپنی شرارتوں کا شکار بنا چکے ہیں

فلم میلفیشنٹ کے پریمیئر کے موقعے پر امریکی اداکار بریڈ پِٹ کو چہرے پر گھونسا مارنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے رپورٹر ویتالی سیدیوک جو مشہور شخصیات کے ساتھ شرارت کرنے کے لیے مشور ہیں جنگلہ پھلانگ کر آئے بریڈ پِٹ کو گلے لگایا اور پھر انھیں مکا دے مارا۔

25 سالہ رپورٹر کو فرار ہونے سے قبل ہی اداکار کے محافظوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

بریڈ پِٹ حملے کے وقت شائقین کو آٹوگراف دے رہے تھے انھیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔

بریڈ پِٹ حملے کے وقت شائقین کو آٹوگراف دے رہے تھے انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبریڈ پِٹ حملے کے وقت شائقین کو آٹوگراف دے رہے تھے انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی

ڈزنی کی پیشکش ’میلفیشنٹ‘ ’سلیپنگ بیوٹی فیری ٹیل‘ کی تشکیلِ نو ہے جس میں بریڈ پٹ کی اہلیہ انجیلنا جولی ولن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

واقعے کے بارے میں فلم کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور لاس انجلس پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔‘

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویتالی سیدیوک کو بدھ کی رات حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر 20,000 ڈالر جرمانہ کیا گیا۔

سارجنٹ لیونارڈ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’جن اہلکاروں نے انھیں حراست میں لیا ان کے مطابق یہ ایک ارادی فعل لگتا ہے۔‘

ویتالی سیدیوک ماضی میں کئی مرتبہ مشہور شخصیات کو ریڈ کارپٹ پر اپنی شرارتوں کا شکار بنا چکے ہیں۔

گذشتہ ہفتے ہی وہ اس وقت خبروں میں آئے جب وہ کانز فلم فیسٹیول میں رینگتے ہوئے اداکارہ امریکا فریرا کی سکرٹ کے نیچے گھس گئے۔

وہ کانز فلم فیسٹیول میں رینگتے ہوئے اداکارہ امریکہ فریرا کی سکرٹ کے نیچے گھس گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنوہ کانز فلم فیسٹیول میں رینگتے ہوئے اداکارہ امریکہ فریرا کی سکرٹ کے نیچے گھس گئے۔

اس سے قبل جنوری میں وہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بریڈلی کُوپر کی ٹانگوں سے لپٹ گئے۔ جبکہ فروری میں ایک تقریب کے دوران انھوں نے لیونارڈو ڈیکیپریو کو کھینچا تھا۔

گذشتہ برس جو گریمی اوارڈز کی تقریب میں جینیفر لوپز اور پٹ بُل کی جانب دوڑنے ہوئے سٹیج سے ٹکرائے۔

ان پر پرفارمنٹس ایرا میں داخل ہونے اور تقریب میں مخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا لیکن انھیں کوئی سزا نہیں ملی۔

سنہ 2012 میں ’مین اِن بلیک 3‘ کے ریڈ کارپٹ پر سیدوک کو اس وقت ول سمتھ کی جانب سے تھپڑ کھانا پڑا جب انہوں نے ان کے ہونٹوں پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔

اس سے قبل جنوری میں وہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بریڈلی کُوپر کی ٹانگوں سے لپٹ گئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناس سے قبل جنوری میں وہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بریڈلی کُوپر کی ٹانگوں سے لپٹ گئے