شیرلن چوپڑا تو پورن سٹار اور فریدہ کا برہنہ رقص
شیرلن چوپڑا تو پورن سٹار ہیں

پاکستانی ادارکارہ وینا ملک کو خبروں میں رہنا خوب آتا ہے۔ حال ہی میں ممبئی میں ان کے ایک فوٹو شوٹ کے دوران وینا ملک نے ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کیا۔ میڈیا کے نمائندوں نے جب وینا ملک سے پوچھا کہ انہیں کیسا لگتا ہے جو ان کا موازنہ شیرلن چوپڑا سے کیا جاتا ہے؟
اس پر وینا ملک نے غصے سے جواب دیا کہ ان کا شیرلن سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ ’آپ ایک پورن سٹار سے میرا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ شیرلن اور مجھ میں کیا میل!‘
وینا ملک کے بقول ’یہاں پہچان بنانے کے لیے ہر لڑکی الگ راستہ اختیار کرتی ہے اور میرا راستہ شیرلن کے راستے سے بالکل الگ ہے۔ میرا سفر بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ جیسا نہیں ہے۔‘
ماڈل شیرلن چوپڑا نے مشہور پلے بوائے میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کرایا اور اب وہ کاماسوترا تھری ڈی میں بھی کام کر رہی ہیں۔
فریدہ پنٹو کا ایڈونچر

برطانوی فلم ساز ڈینی بوئل کی فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو کو بھلے ہی بالی وڈ میں کوئی کام نہیں مل رہا ہے لیکن وہ جلد ہی امریکی پاپ سٹار برونو مارز کی میوزک ویڈیو میں برہنہ نظر آئیں گی۔
گوریلا نامی اس میوزک ویڈیو میں ’سٹریپر‘ کے کردار میں نظر آئیں گی اور کہا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں فریدہ جس انداز میں نظر آئیں گی انہیں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں فریدہ پول ڈانس بھی کریں گی۔
کرینہ کی چھٹی
کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ لندن میں منائی ہے اور اب کرینہ کپور کڑوا چوتھ کا ورت بھی رکھنے والی ہیں۔
اس کے لیے وہ اپنی آنے والی فلم’گوری تیرے پیار میں‘ کی تشہیری مہم سے چھٹی لینے والی ہیں۔ کڑوا چوتھ بائیس اکتوبر کو ہے اور یہ دن وہ سیف علی خان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پڑھائی نہیں کنگنا

کنگنا رناوت کی آنے والی فلم رجو میں ان کے ساتھ ہیرو کا کردار اٹھارہ سالہ پارس آرور ادا کر رہے ہیں۔ فلم رجو اداکار پارس کی پہلی فلم ہے اور اس سے پہلے وہ ٹی وی شو ویر شیواجی میں کام کر چکے ہیں۔ رجو میں کنگنا کے ساتھ کام کرنے پر وہ اتنے خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری ہی چھوڑ دی ہے۔
’بارہویں کے بورڈ امتحانات سے کچھ وقت پہلے ہی فلم کے کچھ اہم سین عکس بند ہونے تھے۔ میرے پاس کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھا اور اس وجہ سے میں نے فلم کا انتخاب کیا اور امتحان کو چھوڑ دیا۔‘
فلم رجو پندرہ نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
وویک اوبرائے بے روزگار ہیں

فلم گریڈ مستی کی زبردست کامیابی کے بعد اور میگا بجٹ فلم کرش تھری میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد بھی وویک اوبرائے بے روزگار ہیں۔ یہ بات خود وویک نے میڈیا کو بتائی ہے۔
فلم کرش تھری کی تشہیری مہم کے موقع پر جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ ان کی آنے والی فلم کون کون سی ہیں تو اس پر وویک نے کافی دیر خاموش رہنے کے بعد دھیرے سے جواب دیا ’فی الحال کوئی بھی نہیں ہے‘۔
فلم کرش تھری میں وویک کھل نائیک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، پرینکا چوپڑا اور کنگنا رناوت بھی شامل ہیں اور یہ فلم چار نومبر کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔







