امیتابھ کی زندگی کے کچھ یادگار لمحے

فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ
،تصویر کا کیپشنفلم سات ہندوستانی میں امیتابھ

بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو 71 سال کے ہو گئے۔ سال 1969 میں انہوں نے خواجہ احمد عباس کی فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا۔ اس تصویر میں دبلے پتلے امیتابھ بالکل دائیں جانب ہیں۔

اگر چہ سات ہندوستانی کو باکس آفس کامیابی نہیں ملی لیکن امیتابھ بچن کو ان کی بہترین اداکاری کے لیے پہلی ہی فلم میں قومی ایوارڈ سے نوازا گيا۔

ڈان کے ہدایت کار چندرا باروٹ کے ساتھ
،تصویر کا کیپشنڈان کے ہدایت کار چندرا باروٹ کے ساتھ

سنہ 1978 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ کی معروف فلم ’ڈان‘ تو بہت سے لوگوں نے دیکھی ہی ہوگی، لیکن یہ تصویر کم ہی لوگوں کی نظروں سے گزری ہو گی۔

فلم ڈان کی شوٹنگ کا ایک منظر۔ فلم کے نغمے ’ای ہے بمبئی نگريا تو دیکھ ببوا۔۔۔‘ کی شوٹنگ ممبئی کے تاریخی مقام گیٹ وے آف انڈیا پر ہو رہی تھی کہ امیتابھ کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

ای ہے بمبئی نگریا کی شوٹنگ گیٹ وے آف انڈیا پر ہوئی تھی
،تصویر کا کیپشنای ہے بمبئی نگریا کی شوٹنگ گیٹ وے آف انڈیا پر ہوئی تھی

شوٹنگ کرنے میں خاصی دقت پیش آئی۔ اس تصویر میں ہدایت کار چندرا باروٹ بھی نظر آ رہے ہیں۔ چندرا امیتابھ کو ’ٹائیگر‘ کہہ کر بلاتے تھے۔

’ڈان‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی فلم کے پروڈیوسر نریمن ایرانی کا انتقال ہو گیا تھا۔ چنانچہ چندرا باروٹ، امیتابھ بچن اور معروف اداکار پران نے مل کر فلم پوری کرنے میں نریمن ایرانی کی اہلیہ کا ہاتھ بٹایا۔ فلم میں پران کو امیتابھ بچن سے زیادہ معاوضہ ملا تھا۔

چندرا باروٹ کے ساتھ ایک سین پر غور کرتے ہوئے
،تصویر کا کیپشنچندرا باروٹ کے ساتھ ایک سین پر غور کرتے ہوئے

سنہ 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر رمیش سپّي اور امیتابھ بچن کو ایک سین پر بحث کرتے ہوئے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم شعلے کے سیٹ پر ہدایت کار رمیش سپّی کے ساتھ
،تصویر کا کیپشنفلم شعلے کے سیٹ پر ہدایت کار رمیش سپّی کے ساتھ

’شعلے‘ جب ریلیز ہوئی تو اسے پہلے ہفتے ناظرین نے تقریباً مسترد کردیا تھا۔ تب ڈائریکٹر رمیش سپّي نے امیتابھ بچن سے کہا کہ وہ كلائمیكس دوبارہ شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن کا کردار مرجاتا ہے اور سپّي اس کردار کو ري شوٹ کرکے اسے تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ریلیز کے دوسرے ہفتے میں اچانک ناظرین ’شعلے‘ دیکھنے ٹوٹ پڑے اور پھر جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

فوٹوگرافر تانبے کے ساتھ امیتابھ
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر تانبے کے ساتھ امیتابھ

اس تصویر میں 70 کی دہائی کے نوجوان امیتابھ بچن نظر آ رہے ہیں۔ اس میں فوٹو گرافر دیپک تانبے ان کے ساتھ ہیں۔ امیتابھ بچن نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا وہ دور راجیش کھنہ کی مقبولیت کا دور تھا۔

امیتابھ کی کئی فلمیں مسلسل فلاپ ہوئیں اور ان کا کریئر تقریبا ختم ہونے کو تھا کہ سنہ 1973 میں بننے والی پرکاش مہرہ کی فلم ’زنجیر‘ نے سارا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا اور امیتابھ نے شہرت کی بلندیوں کی جانب جو سفر شروع کیا وہ آج تک جاری و ساری ہے۔

گلوکار سودیش بھونسلے کے ساتھ امیتابھ
،تصویر کا کیپشنگلوکار سودیش بھونسلے کے ساتھ امیتابھ

گلوکار سودیش بھونسلے کے ساتھ امیتابھ بچن۔ یہ تصویر ہے 90 کی دہائی کے شروع کی۔ اسی دور میں بننے والی فلم ’ہم‘ کے نغمے ’چما چما دے دے‘ نے کامیابی کی نئی تاريخ رقم کی۔ امیتابھ کے لیے یہ گانا سودیش بھونسلے نے ہی گایا تھا۔

ان کی آواز امیتابھ بچن سے اتنی زیادہ مماثلت رکھتی ہے کہ ایک دفعہ سودیش نے فون پر امیتابھ کی بیوی جیا بچن سے بات کی تو وہ انہیں امیتابھ سمجھ بیٹھیں۔

اس میں اداکار دھرمیندر بھی نظر آ رہے ہیں
،تصویر کا کیپشناس میں اداکار دھرمیندر بھی نظر آ رہے ہیں

’اب تمہارے حوالے وطن ساتھيو‘کے پروموشن کے دوران لی گئی تصویر جس میں معروف اداکار دھرمیندر بھی نظر آ رہے ہیں۔

فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تھی. یہ باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔

اہل خانہ کے ساتھ
،تصویر کا کیپشناہل خانہ کے ساتھ

یہ تصویر ہے امیتابھ بچن کے ممبئی میں واقع گھر جلسہ کی۔ اس میں ان کی بیوی جیا بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن بھی نظر آ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن عام طور پر اتوار کو اپنے گھر کے باہر اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں۔