برٹنی سپیئرز ’سرکس’ کمال کا

برٹنی سپیئرز
،تصویر کا کیپشنبرٹنی جون میں لندن میں اٹھ شوز کریں گیں

امریکی تنقید نگاروں نے برٹنی سپیئرز کے نئے ٹور 'سرکس' کا پرجوش استقبال تو کیا ہے مگر ساتھ اُس پر اپنے ہی گانوں پر صرف ہونٹ ہلانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

برٹنی نے اپنے اس ورلڈ ٹور کی شروعات امریکہ کے مشہور شہر نیو اُرلینز سے کی ہے جس میں اُنھوں نے سترہ گانے نت نئے کوسٹومز بدل بدل کر گائے۔

مگر جہاں ایک طرف تجزیہ نگاروں نے اُن کے اس کنسرٹ کو سراہا ہے وہاں کچھ گانوں پر برٹنی کے صرف ہونٹ ہلانے پر تنقید بھی کی ہے۔

جہاں نویورک ٹامز کے جم فاربر کا کہنا ہے کہ " برٹنی نے اپنے شائقین کو اپنے علامتی انداز میں لطف اندوز کیا اور دلچسپی برقرار رکھی" وہاں سلیبرٹی بالاگر پیرس ہلٹن کا کہنا ہے کہ: "پورے کونسرٹ میں انھوں نے 'لپ سنگ' یعنی اپنے ہی گانوں پر صرف ہونٹ ہلا کر کام چلایا ہے۔"

امریکہ کی یہ مقبول گلوکارہ شمالی امریکہ کے اکتیس شہروں میں پرفارم کرنے کے بعد جون میں لندن میں آٹھ شوز کریں گی ۔

امید کی جاتی ہے کہ آنے والے دنوں میں برٹنی سپیئرز ان کنسرٹ سے اپنے ڈھلتے ہوے پروفشنل کریئر کو پھر سے بحال کر سکے گی اور اپنی ذاتی زندگی کی مشکلات پیچھے چھوڑ سکیں گی۔

چند سال قبل برٹنی کی شادی اور طلاق کے بعد ذہنی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ وہ اپنے سابق مینیجر اور سابقہ بوائےفرنڈ کو لے کر عدالتی کیسوں میں بھی ملوث تھیں۔ ِان کے دونوں بچے بھی ان کے والد جیمز سپیئرز کی نگرانی میں ہیں۔