وزن کم کرنے کا آپریشن لائپوسکشن اور انڈین اداکارہ کی موت

چیتنا راج

،تصویر کا ذریعہBANGALORE NEWS PHOTOS

،تصویر کا کیپشناداکارہ چیتنا راج
    • مصنف, عمران قریشی
    • عہدہ, بی بی سی ہندی کے لیے بنگلور سے

انڈیا میں کنّڑ زبان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ چیتنا راج کی بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں موت ہوگئی ہے۔

انھوں نے وزن کم کرنے کے لیے سرجری کروائی جس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ سوموار کو ان کا آپریشن ہوا جس کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا اور ان کا درد بڑھتا گیا۔

بنگلورو پولیس (شمالی) کے ڈپٹی کمشنر اویناش پاٹل نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ 'درد بڑھنے کے بعد انھیں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس کی شکایت درج کرائی ہے اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔'

'شکایت کے مطابق، یہ طبی لاپرواہی کا معاملہ ہے۔ اس لیے ہم اس معاملے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔'

پولیس میں شکایت

چیتنا راج نے کنّڑ ٹیلی ویژن کے 'گیتا' اور 'ڈوراسوامی' جیسے مشہور سیریل میں کام کیا تھا۔

پہلی بار ایک ڈاکٹر نے پولیس کو چیتنا راج کی حالت کی اطلاع دی۔

ان ڈاکٹروں نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ ایک دوسرے ہسپتال سے اینستھیسیا کے ماہر چیتنا راج کو 'بے ہوشی کی حالت میں' ان کے ہسپتال لائے تھے۔

موٹاپا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ان کے مطابق اینستھیسیا کے ماہر نے ہسپتال پہنچنے کے بعد صرف اتنا بتایا تھا کہ انھیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

'ہم نے مقرر طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی کیونکہ ان کی حالت میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ جب انھیں لایا گیا اس وقت تک وہ مر چکی تھیں۔'

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتنا نے سوموار کو ایک کاسمیٹک سرجری ہسپتال میں لائپوسکشن کا آپریشن کرایا تھا۔

لائپوسکشن کیا ہوتا ہے؟

موٹاپے کو کم کرنے یا دوسرے لفظوں میں کہیں تو جسم سے چربی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری کو لائپوسکشن کہتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے لائپوسکشن کے بارے میں کچھ سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لائپو سکشن کی وجہ سے چربی کے گلوبیول پھیپھڑوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

دراصل لائپو سکشن ایک طبی طریقہ ہے جس کے ذریعے ڈاکٹر جسم کے ان حصوں سے موٹاپے کو کم کرتے ہیں جہاں اسے منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ جیسے رانوں، کولہوں اور پیٹ۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کی جلد بہت چست اور وزن معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

اس کے اثرات طویل عرصے تک رہتے ہیں۔ لیکن اب اس کے ضمنی اثرات کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ لائپو سکشن کے بعض اوقات غلط نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔