گھریلو تشدد اور نشے کے الزامات، دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر

،تصویر کا ذریعہTwitter
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ان پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے تنسیخ نکاح کے لیے رجوع کر لیا ہے۔
دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرم پر عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عدالت گئی تھیں تاکہ عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کر سکیں۔ انھوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات لوگوں کو میڈیا سے ملتی جائیں گی۔
دانیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت نے ان پر بہت ظلم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس نے تین، تین چار، چار دن تک مجھے کمرے میں بند کر کے رکھا، کھانا بھی وقت پر نہیں دیتا تھا، ساری ساری رات جگاتا تھا۔‘
تاہم عامر لیاقت نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
دانیہ شاہ کا کہنا تھا ’میں ایک بچی ہوں، میری اتنی عمر بھی نہیں ہے، وہ بہت ذلیل اور خوار کرتا تھا۔ کسی کی بھی بات، میڈیا کی کوئی بات بُری لگتی تو مجھ سے آ کر بحث کرتا تھا۔‘
انھوں نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نے نہ صرف انھیں گولی مارنے کی دھمکی دی بلکہ ان کا گلہ دبایا اور مار پیٹ بھی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے بہت برداشت کیا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں کسی گناہ کی سزا میں دوزخ میں آ چکی ہوں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اگر مجھے، میرے بھائی یا میرے گھر والوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار عامر لیاقت ہوں گے۔‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
تنسیخ نکاحکے دعوے میں کیا ہے؟
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح میں جہاں ان پر نشہ کرنے، تشدد اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے وہیں ان کے خلاف حق مہر اور نان و نفقہ کا دعویٰ بھی دائر کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دستاویز کے مطابق انھوں نے عامر لیاقت سے ماہانہ ایک لاکھ روپے نان و نفقہ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ 11 کروڑ روپے مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے، 45 لاکھ روپے مالیت کی کار، تین تولہ سونے کے زیوارت بھی طلب کیے ہیں جو دعوے کے مطابق ان کے حق مہر میں شامل ہیں۔
تنسیخ نکاح کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی جانب سے نشہ کرنے اور تشدد کرنے کے وجہ سے ان سے ’نفرت ہو چکی ہے‘ اس لیے اب وہ ان کے ساتھ نباہ نہیں کر سکتیں اس لیے وہ تنسیخ نکاح چاہتی ہیں۔
عامر لیاقت کا رد عمل
دانیہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں عامر لیاقت حسین کا ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ تنسیخ نکاح کے لیے دائر کیے جانے والے مقدمے میں ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔
اس تردید کے ساتھ ساتھ انھوں نے بھی دانیہ بی بی پر جوابی الزامات عائد کیے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کہا کہ وہ تین ماہ کی شادی کے دوران سینے پر بوجھ لیے زندہ تھے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پر شراب پینے اور تشدد کے الزامات بھی غلط ہیں لیکن انھیں یہ بات بھی ثابت کرنا پڑے گی۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
سوشل میڈیا پر رد عمل
سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نام اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
لوگ جہاں فریقین کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات پر مذمت کرتے نظر آئے وہیں وہ شادی جیسے رشتے کو ’مذاق بنانے‘ کا الزام لگا کر برہم بھی کھائی دیے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
دوسری جانب بہت سے لوگ یہ کہتے ہوئے نظر آئے ہیں کہ اب دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ’میں بچی ہوں‘ تو یہی بات ساری دنیا انھیں ان کی شادی کے وقت بھی بتا رہی تھی کہ وہ کم عمر ہیں۔
دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزمات پر کچھ لوگ یہ کہہ کر افسوس کرتے نظر آئے کہ ’کوئی نہیں جانتا ہے سچا کون ہے اور کون صرف الزام ترشی کر رہا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
سوشل میڈیا پر جہاں صارفین عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ دونوں ہی کی مذمت کرتے نظر آئے وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت تھوڑے تھوڑے عرصے بعد سوشل میڈیا کے لیے نئی میمز کا مواد مہیا کر دیتے ہیں۔











