عامر لیاقت کی تیسری شادی اور سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل: ’زندگی تو صرف آپ پر مہربان ہے عامر بھائی‘

،تصویر کا ذریعہ@AamirLiaquat
وہ انگریزی کا جملہ ہے نہ ’تھرڈ ٹائمز دا چارم‘ یعنی دو کوششیں تو کامیاب نہیں ہو سکیں مگر تیسری ضرور کامیاب رہے گی۔۔۔ پاکستان کے وزیِراعظم عمران خان کی طلاق ہو یا تیسری شادی یا انھی کی پارٹی کے رکن عامر لیاقت حسین کی طلاق اور پھر جھٹ پٹ شادی کی خبر، بظاہر سوشل میڈیا صارفین کا یہ پسندیدہ موضوع ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں عامر لیاقت ٹاپ ٹرینڈ ہیں۔
آپ کو اب تک معلوم تو ہو ہی گیا ہو گا کہ ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سیاستدان 49 سالہ عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی ہے۔
انھوں نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پر آج سہ پہر ان الفاظ میں شئیر کی: ’گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔‘
اپنی تیسری اہلیہ کے متعلق انھوں نے لکھا ’سیدہ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب میں لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین ’سادات‘ خاندان سے ہے۔‘
انھوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی بھی اپیل کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ میں ابھی ابھی ’ڈارک ٹنل‘ یعنی ایک تاریک راستے سے گزر کر آیا ہوں جسے انھوں نے ’غلط موڑ‘ کا نام دیا۔
یہاں غلط موڑ سے بظاہر ان کا اشارہ اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
کل خلع آج تیسری شادی
عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر سے قبل گذشتہ روز ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام پر عامر لیاقت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے لکھا: میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنے فالورز کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرے قریبی دوست احباب اور خاندان کے لوگ جانتے ہیں کہ میری عامر لیاقت سے 14 مہینوں سے علیحدگی چل رہی ہے اور اس دوران ہمارے رشتے میں پڑی دراڑیں ختم نہیں ہو سکیں اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کوئی امکان نہیں تھا، لہذا میں نے کورٹ سے خلا لینے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے لکھا کہ وہ یہ تو بتا نہیں سکتیں کہ یہ وقت ان کے لیے کتنا مشکل ہے لیکن انھیں اللہ اور اس کے منصوبوں پر بھروسہ ہے۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

،تصویر کا ذریعہ@syedatubaaa
’عامر لیاقت گذشتہ کئی ہفتوں سے تیسری اہلیہ کے ٹیزر شئیر کر رہے تھے‘
سیدہ طوبیٰ کی جانب سے علیحدگی کی خبر شئیر کیے جانے کے بعد آج عامر لیاقت کی شادی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس وقت #amirliaquat اور #SyedaDaniaShah ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے پاکستانی صارفین کے دلچسپ اور ملے جلے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
کچھ افراد اس اچانک خبر پر حیران ہیں جبکہ دیگر عامر لیاقت کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں ہوا، ’عامر لیاقت گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنی تیسری اہلیہ کے ٹیزر شئیر کر رہے تھے۔‘
چار روز قبل بھی انھوں نے سیدہ دانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’بس کچھ دن رہ گئے ہیں۔‘ 24 جنوری کو بھی انھوں نے سیدہ دانیہ شاہ کی تصویر ان الفاظ کے ساتھ پوسٹ کی: ’آ رہی ہے۔‘
جبکہ اسی روز وہ ایک اور ٹک ٹاکر سندل کی جانب سے خود کو پروپوز کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کرتے نظر آئے تھے جسے انھوں نے بظاہر ریجیکٹ کر دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہ@iamaamirliaquat
’زندگی تو صرف آپ پر مہربان ہے عامر بھائی‘
کامران بن وحید نے عامر لیاقت کی سیدہ دانیہ کے ساتھ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’زندگی تو صرف آپ پر مہربان ہے عامر بھائی۔‘
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہیں اور دلچسپ تبصروں سے لے کر عامر لیاقت پر تنقید بھی جاری ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’عامر لیاقت نے نوعمر لڑکی سے تیسری شادی کرکے کنواروں کا کنوارے پن کا جنازہ نکال دیا ہے۔‘
نمرہ انور نے ٹویٹ کیا ’کیا ایک میں ہی ہوں جس کی پہلی شادی بھی ابھی تک نہیں ہو رہی جبکہ عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی۔‘
ایسے ہی ایک اور دل جلے صارف نے لکھا ’مرشد مہنگائی سب کچھ برداشت کریں گے لیکن عامر لیاقت کی یہ زیادتی برداشت سے بالاتر ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہ@TatakAlam
جنوبی پنجاب کے کچھ نوجوان بھی عامر لیاقت سے خفا ہیں۔ ندیم نامی صارف نے لکھا ’عامر لیاقت نے تیسری شادی 18 سال کی لڑکی سے کرکے جنوبی پنجاب کے نوجوان لڑکوں سے غداری کی ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے انکو نااہل کیا جائے۔‘
اب سوشل میڈیا صارفین کو کون کچھ کہنے سے روک سکتا ہے، کچھ لوگ تو وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا ذکر کرنا نہیں بھولے۔ کلیم اللہ نے لکھا ’زندگی جینا چاہتے ہو تو عامر لیاقت کی طرح جیو ورنہ زندگی تو شیخ رشید بھی گزار رہا ہے۔‘
’کیا یہ بتانا ضروی تھا کہ لڑکی کی عمر 18 سال ہے؟‘
دوسری جانب جانب کچھ افراد عامر لیاقت کی جانب سے اپنی تیسری اہلیہ کی عمر (18 سال) کو بظاہر شو آف کرنے پر ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔
عمر نے لکھا ’عامر لیاقت کی جانب سے لڑکی کی کم عمری کو لے کر ڈینگیں مارنا اور شو آف کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک عورت کتنی کم تر حیثیت کی مالک ہے اور وہ انھیں اپنے لیے ٹرافیز اور ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شہاب صدیقی نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کی عامر لیاقت کے ساتھ شادی پر تنقید کرنے والوں کو لکھا ’دلہن کے 18 سال ہونے پر غم و غصہ سمجھ نہیں آ رہا۔ گویا عامر لیاقت سے شادی کی کوئی قابل قبول عمر ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہ@resistantallele
’بیویاں بدلنا خود کو بدلنے سے زیادہ آسان ہے‘
نہیا عمر نے عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’بیویاں بدلنا خود کو بدلنے سے زیادہ آسان ہے۔‘
خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!‘
یاد رہے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری اقبال سے ان کے دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔
اپنی شادی کی خبر کے بعد عامر لیاقت نے اپنے بچوں کے ساتھ بھی اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’جعلی ورچوئل دنیا اور افواہ ساز‘ فکر نہ کریں یہ دونوں میری دنیا ہیں۔ میں باپ ہوں اور میں اپنے بچوں سے پیار کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا جانتا ہوں۔ پلیز مجھے مت سکھائیں۔‘









