ایمی ایوارڈز 2019: لاس اینجلس میں ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

گیم اف تھرونز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

71ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایچ بی او کی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اتوار کی شب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں بہترین مختصر سیریز کا ایوارڈ بھی ایچ بی او کی ہی سیریز چرنوبل کو ملا۔

اس کے علاوہ بہترین کامیڈی ڈرامے کا ایوارڈ فلیبیگ کو دیا گیا

فیبی والر برج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ رات فلیبیگ کی خالق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی فیبی والر برج کے نام رہی جنھوں نے اسی ڈرامے کے لیے بہترین اداکارہ اور بہترین مصنفہ کے ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

پیٹر ڈنکلیج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

گیم آف تھرونز کے لیے دوسرا ایوارڈ پیٹر ڈنکلیج نے حاصل کیا جنھیں بہترین معاون اداکار قرار دیا گیا۔

ایوارڈ کی اس میں امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اور مقبول ناموں نے شرکت کی اور تقریب کے آغاز سے قبل ’پرپل کارپٹ‘ پر اپنے جلوے دکھائے۔

Jodie Comer

،تصویر کا ذریعہGetty Images

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جوڈی کومر کو ڈرامہ کلنگ ایو کے لیے دیا گیا جن کا سفید لباس تقریب کے فوٹوگرافرز کی مرکزِ نگاہ رہا۔

Sandra Oh

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اسی ایوارڈ کے لیے کلنگ ایو کی ہی ایک اور اداکارہ ساندرا او بھی نامزد تھیں لیکن کامیابی ان کے قدم نہ چوم سکی۔

Betty Gilpin

،تصویر کا ذریعہGetty Images

’گلو‘ کی کاسٹ میں شامل اداکارہ بیٹی گلپن کو کامیڈی ڈرامے میں بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزدگی تو ملی مگر ایوارڈ ایلکس بورسٹین لے اڑیں۔

RuPaul

،تصویر کا ذریعہGetty Images

روپال کی ڈریگ ریس کو بہترین ریئلیٹی کمپٹیشن سیریز قرار دیا گیا۔

Mandy Moore

،تصویر کا ذریعہEPA

دس از اس کے لیے مینڈی مور کو بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تاہم کامیابی ان کے قدم نہ چوم سکی۔

Lena Headey, Maisie Williams and Sophie Turner

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ اپنی ساتھی اداکارہ لینا ہیڈی اور گیم آف تھرونز کی اداکاراؤں میزی ولیمز اور صوفی ٹرنر سے تھا لیکن یہ ایوارڈ ڈرامہ سیریز ’اوزارک‘ کے لیے جولیا گارنر کے حصے میں آیا۔

Jameela Jamil

،تصویر کا ذریعہGetty Images

حال ہی میں انڈین وزیراعظم مودی کو بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے پر تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والی جمیلہ جمیل بھی ایمی کی تقریب میں شریک تھی۔

ایمی ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس کے مائیکروسافٹ تھیٹر میں منعقد ہوئی تھی۔