’مردوں کو نشہ دیا، پھر لُوٹا، میری مجبوری تھی‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی گلوکارہ کار ڈی بی نے اپنی ایک پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر دوبارہ نمایاں ہونے کے بعد ایک تازہ پیغام میں اپنا دفاع کیا ہے۔
اس ویڈیو میں انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں شہرت پانے سے قبل جب وہ ایک ’سٹریپر‘ کے طور پر کام کرتی تھیں تو جو مرد اس کے ساتھ ہم بستری کرنا چاہتے تھے اور وہ انھیں نشہ آور اشیا دے کر ان کو لوٹ لیتی تھیں۔
اس ویڈیو کے دوبارہ نمایاں ہونے کے بعد کار ڈی بی پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔
اپنا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’چاہے اس وقت یہ درست فیصلے تھے یا نہیں، میں نے وہ کیا جو زندہ رہنے کے لیے مجھے کرنا پڑا۔‘
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میں بے عیب ہوں یا بے عیب ماحول سے آئی ہوں۔‘
یہ ویڈیو اصل میں اس وقت بنائی گئی تھی جب کار ڈی بی کا کریئر پروان چڑھنا شروع ہو رہا تھا۔ انھوں نے اس وقت بات ایسے شخص کو جواب کے طور پر کہی جن کا کہنا تھا کہ کار ڈی بی کامیابی کی مستحق نہیں تھیں کیونکہ انھوں نے محنت نہیں کی۔
اس ویڈیو میں کار ڈی بی کہتی ہیں ’مجھے کچھ بھی آسانی سے نہیں دیا گیا۔۔۔ کچھ بھی نہیں!‘ اس کے بعد وہ کہتی ہیں کہ وہ مردوں کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں ہم بستری کا جھانسہ دے کر بلاتی تھیں، اور پھر انھیں نشہ آور اشیا دے کر، انھیں لوٹ لیتی تھیں۔
خود پر تنقید کے جواب میں کار ڈی بی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ویڈیو میں وہ ماضی کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور ’صحیح یا غلط انھیں زندہ رہنے کے لیے یہ کرنا پڑا۔‘
انھوں نے کہا ’میں ہپ ہاپ کلچر کا حصہ ہوں جہاں آپ اپنے ماضی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، ماضی کی غلطیاں بتا سکتے ہیں۔‘
’میرے پاس بہت کم راستے تھے‘
گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے اس بات کی جانب اشارہ بھی دیا کہ مرد ریپرز ’قتل، تشدد، منشیات، اور چور چکاری‘ کو مثبت انداز میں پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا ’میں نے ویڈیو میں جو باتیں کیں، میں نے ان کی کبھی تعریف نہیں کی، انھیں کبھی اپنی موسیقی کا حصہ نہیں بنایا کیونکہ مجھے ان پر فخر نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں ایسا نہ کروں۔‘
’میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ اس وقت میں پاس آپشنز بہت کم تھیں۔‘
اس ہفتے کے آغاز میں #SurvivingCardiB ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1

X پوسٹ کا اختتام, 2

X پوسٹ کا اختتام, 3

X پوسٹ کا اختتام, 4