دپیکا پاڈوکون اب تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

،تصویر کا ذریعہTWITTER/DEEPIKAPADUKONE
بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والی اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے کل ٹوئٹر پر اپنی اگلی فلم 'چھپاک' کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے جس میں وہ تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کردار میں ہیں۔
دپیکا کی ٹوئٹ کے بعد سے ہی ہیش ٹیگ چھپاک ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی لوگوں کو دپیکا کا یہ انداز بہت پسند آرہا ہے۔
وہیں کچھ لوگ اسے فلم کو بنانے کے لیے فلسماز میگھنا گلزار کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
اسی حوالے سے مزید پڑھیے
تیزاب کی شکار لڑکیوں کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم میں دپیکا تیزاب کی شکار ایک لڑکی مالتی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
انسٹا گرام سے لیکر ٹوئٹر پر یہ تصویر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ردِعمل جاری کیا۔ایک صارف نے لکھا ہے 'حالانکہ میں دپیکا کو زیادہ پسند نہیں کرتا لیکن مجھے اس کا لُک بہت پسند آیا ہے اور دپیکا کا چہرہ بہت زبردست لگ رہا ہے میں اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک اور نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا: 'امید کرتا ہوں کہ یہ فلم تیزاب سے حملہ کرنے والوں کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کریگی۔‘
ٹوئٹر پر کاستو سنہا نے لکھا ہے کہ ’چھپاک‘ کا پہلا لک بہترین لگ رہا ہے اور لگتا ہے کہ یہ فلم لوگوں کا دل جیت لے گی۔








