لائن کنگ یا سٹار وارز: 2019 میں آپ کو کون سی فلمیں دیکھنی چاہییں؟
ہماری رائے میں سنہ 2019 میں یہ وہ فلمیں ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی!

،تصویر کا ذریعہMarvel Studios
کیپٹن مارول (Captain Marvel)
خلائی مخلوق! ایکشن! پہیلیاں! مارول سٹوڈیو کے تازہ ترین سپر ہیرو کردار کیرول ڈنورز جو خود کپیٹن مارول کی خصوصیات دریافت کریں گی، اداکارہ برئی لارسن پیش کرنے والی ہیں۔
سال 1990 کی دہائی میں سیٹ کی گئی ڈنورز کی کہانی ان کی اپنی شناخت کی کھوج کی داستان ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ زمین پر خلائی مخلوق کے حملے سے انسانیت کو بچائیں گی بھی۔
اگر وہ یہ سب نہیں کر سکتیں تو اور کون کر سکتا ہے؟ اس کہانی میں ڈنورز کی پرورش کریز قبیلے میں ہوئی جو کہ ایک باوقار جنگجوؤں کا قبیلہ ہے۔ فلم کے ٹریلر میں اداکار جوڈ لا بھی نظر آتے ہیں مگر ان پر اپنے کردار کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے جبکہ سیمئیول ایل جیکسن ایونجرز سیریز کے اہم کردار نک فیوری میں واپس نظر آئیں گے۔
مارول یونیورس کی ہی فلم ایونجرز: اینڈ گیم کو شاید آئندہ سال زیادہ توجہ ملے مگر کیپٹن مارول اس سلسلے کی زیادہ دلچسپ فلم ثابت ہو سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAndrew Cooper/CTMG Inc
ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ (Once Upon A Time in Hollywood)
معروف فلمساز کوئنٹن ٹیرنٹینو کی فلمیں عموماً کافی تہلکہ مچاتی ہیں اور اس فلم میں تو سٹار پاور کا دوہرا پنچ بھی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسکر ونر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ایک اپنے عروج کو ماضی میں چھوڑ جانے والے فلمی ستارے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے سٹنٹ ڈبل بریڈ پٹ ہیں! یہ فلم 1969 کی دہائی میں بنائی گئی ہے اور اس کی کہانی مینسن خاندان کے گرد گھومتی ہے۔
مینسن کی مقتولہ شیرن ٹیٹ کے کردار میں مارگوٹ رابی ہوں گی جبکہ الپاچینو ڈی کیپریو کے ایجنٹ کا کردار پیش کریں گے۔ اتنے سارے ستارے سستے میں فلمیں نہیں کرتے۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کی لاگت 95 ملین ڈالر ہے اور کوئنٹن ٹیرنٹینو جب ہدایتکار ہوں تو ظاہر ہے ونس اپون آ ٹائم اِن ہالی وڈ سے بہت ساری امیدیں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہUniversal Pictures
عس (Us)
جارڈن پیل کی شاندار فلم ’گیٹ آؤٹ‘ جس نے شرارتی، مزاحیہ انداز میں ڈراؤنی فلم بنائی گئی فلم سال 2017 کی ہت بڑی ہٹ تھی۔ ان کی نئی فلم کو ’ایک نیا خوفناک خواب‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فلم کی کہانی کے بارے میں لوگ اس قدر خاموش ہیں اور اسے اتنا خفیہ رکھا گیا ہے کہ آپ کو شاید لگے کہ وہ ایک مارول فلم ہے۔
موجودہ اطلاعات کے مطابق اس میں دو جوڑے ہیں، ایک سیاہ فام اور ایک سفید فام۔ اس فلم کے ستاروں میں لوپیتا یونگ، ونسٹن ڈیوک، اور الزابتھ ماس ہیں۔

،تصویر کا ذریعہWalt Disney Pictures
لائن کنگ (Lion King)
ڈزنی نے اپنی مقبول ترین فلم کا جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ریمیک بنایا ہے جس میں انتہائی اصلی لگنے والے کمپیوٹر امیجز ہیں۔ جیمز ارل جونز ایک مرتبہ پھر فلم کے کرمزی کرداد سمبا کے والد ‘مُفاسا‘ کی آواز دے رہے ہیں اور بظاہر 1994 والی فلم کے وہ واحد اداکار ہیں جنھیں تبدیل نہیں کیا گیا۔
بڑی عمر کے سمبا کی آواز ڈونلڈ گلور دے رہے ہیں اور ان کی محبت نالا کی آواز گلوکارہ بیونسے پیش کریں گی۔
فلم کے ویلن سکار کے پیچھے شووٹل جیوفور ہوں گے۔ مزاحیہ کرداروں میں پومبا اور تیمون کی آوازیں سیتھ روجن اور بیلی آئیخنر دے رہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک ایٹلن جان کی پیشکش ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہFocus Features
ڈاؤن ٹن اے بی (Downton Abbey)
پہلے سے ہی تیار تماشائی ہوں تو ایسے ہوں! معروف ٹی وی شو کی بڑی سکرین پر سامنے آنے والی اس فلم میں کرالی فیملی اور ان کے تمام ملازمین واپس آ رہے ہیں (ان کرداروں کے علاوہ جن کی کہانی میں موت ہوگئی ہے)! اور معاف کیجیے گا، بھوت کا کردار بھی نہیں ہے۔ مگر ہیو بونول، الزابتھ مگورن، میشل ڈوکری، جم کاٹر اور میگی سمتھ سمیت سب اپنے مزے دار کردار اور ان کی شاندار شخصیات لے کر آ رہے ہیں۔
یہ کہانی 1927 کے آس پاس شروع ہوتی ہے جو کہ ٹی وی پر چلنے والی سیریز کے اختتام کے بعد کا حصہ ہوگا۔
فلم ساز جولیئن فیلوز نےفلم میں ایک نیا کردار میں متعارف کروایا ہے امیلڈا سٹاؤٹن کا جو کہ لارڈ گرینتھم کی کزن ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwentieth Century Fox
ایڈ آسٹرا (Ad Astra)
بریڈ پٹ اس سائنس فکشن ایڈونچر فلم میں خلا کا رخ کر رہے ہیں۔ ہدایتکار جیمز گرے کی فلم لاسٹ سٹی آف زی 2016 کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی۔
بریڈ پٹ کا کردار اپنے والد (ٹامی لی جونز) کی تلاش میں ہے جو دو دہائیوں قبل سیارے نیپٹیون کی جانب ایک مشن میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ ظاہر ہے ’اے رنکل ان ٹائم‘ کی کہانی جس کا محور بھی خلا میں لاپتہ ہوئے باپ پر تھا، بالکل ایک اتفاق ہے۔
جیمز گرے نے ایڈ آسٹرا کا موازنہ جوسف کانریڈ کی ’ہارٹ آف ڈارکنس‘ سے کیا ہے اسی لیے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ کہانی میں خاندان کا ایک شخص ذرا پاگل سا ہوجائے گا اور ہدایتکار گرے کے ہاتھوں میں ہم کہیں اور ہی نکل جائیں گے!

،تصویر کا ذریعہParamount Pictures
راکٹ مین (Rocket Man)
سکرین پر نہ ہوتے ہوئے بھی ایلٹن جان کا فلموں کے حوالے سے یہ ایک بڑا سال ہے۔ اس منظور شدہ آبپیتی (جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایک حقیقی فینٹسی ہے) میں ٹیرن ایگرٹن ایلٹن جان کے بڑا ستارہ بننے سے پہلے کے سالوں کی کہانی دیکھائیں گے۔
اس میں چمکتی جیکٹیں، بڑی بڑی عینکیں، اور منشیات سے ان کی لڑائی کے دنوں کی یاد ہوں گی۔
ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر وہ فلم ساز ہیں جنھوں نے گلوکار فریڈی مرکری کی کہانی پر مبنی ’بوہیمیئن ریپسڈی‘ کی کمان اس وقت سنبھال لی تھی جب ہدایتکار برائن سنگر فلم چھوڑ گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہFox 2000 Pictures
دی ومن ان دی ونڈو (The Woman in Window)
اے جے فن کے مقبول ناول کو ایلفرڈ ہچکاک کی فلموں سے تشبیہ دی گئی تھی، کہ یہ ایک ایسا تھرلر ہے جو سکرین کے لیے تیار ہے۔ اور اب وہ سکرین پر آ رہا ہے۔ آسکر جیتنے والوں اور اس کے لیے نامزد ہونے والے ستاروں سے لیس! ایمی ایڈمز ایک ماہرِ نفسیات ہیں جو اپنے ہمسایوں کی جاسوسی کرتی ہیں اور پھر انھیں دنیا کی اس بات کا یقین دلانا ہوتا ہے کہ ان کے سامنے والے گھر میں ایک جرم پیش آیا ہے اور یہ ان کے صرف ذہن کی تخلیق نہیں ہے۔
جولیئن موور اور گیری اولڈمین فلم کے ستارے ہیں۔۔۔ اور برائن ٹائری بطور ایک تفتیشکار معاون کردار میں ہیں۔ ہدایتکار جو رائس اپنے پیریڈ پیسز کے لیے مانے جاتے ہیں جیسے کہ ڈارکسٹ آور اور اٹونمنٹ مگر وہ 2011 کی فلم ہینا کے بھی ہدایتکار رہے جو کہ جتنی کمال فلم تھی شاید اتنی نہیں چل سکی۔

،تصویر کا ذریعہLucasfilm
سٹار وارز: ایپیسوڈ نائن (Star Wars: Episode IX)
یہ فلمیں ختم نہیں ہوں گی! ایک اور سٹار وارز فلم! یہ والی فلم دی فورس اویکنز اور دی لاسٹ جیڈائی کے بعد ان فلموں کی اگلی قسطوں کی تیسری کڑی ہے۔ ان فلموں کے سلسلے میں نئی سوچ تو شاید نہ ملے مگر نوجوان کاسٹ کے جذبے پر یہ سلسلے کامیاب رہا ہے۔ ڈیزی ریڈلی ہیروئن ہیں اور شاید اپنے دادے ڈارتھ ریڈر کے بعد بہترین کردار کائلو رین کے کردار میں ایڈم ڈائیور ہیں۔
پرانی فلموں کی اضافی فوٹیج میں کیری فشر (جو بطور شہزادی لیئہ) اب مزاحمتکاروں کی جنرل ہیں۔ دی فورس اویکنز کے ہدایتکار جے جے ابراہمز اس فلم کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہUniversal Pictures
لاسٹ کرسمس (Last Christmas)
کبھی کبھی صرف دو لفظ ہی ایک فلم کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔۔۔ ایما تھامسن! وہ اس رومانوی فلم کی سٹار اور شریک مصنف ہیں جو کہ جارج مائیکل کے گانے لاسٹ کرسمس پر مبنی ہے اور ان کا اور میوزک بھی اس میں شامل ہے۔
کیٹ کے کردار میں امیلیا کلارک ہیں جو کہ گیم آف تھرونز سے بہت دور آ چکی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک کرسمس شاپ میں کام کرتی ہیں اور ایک ایلف کے کپڑوں میں ملبوس رہتی ہیں۔











