دو گھنٹے میں اکتیس ممالک میں مقبول گانا

ایگزو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایگزو کا اس سے پہلے دو نومبر کو آنے والا البم ڈونٹ میس وتھ مائی ٹیمپو ریلیز کے بعد آئی ٹیونز پر چھیالیس ممالک میں پہلے نمبر پر تھا

its the love shot # جمعرات کو ٹوئٹر پر لگ بھگ چالیس ممالک میں ٹرینڈ کررہا تھا۔ جبکہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی میوزک سروس آئی ٹیونز کی مختلف ممالک کی فہرست میں یہ 27 ممالک میں نمبر ایک کی پوزیشن پر تھا۔

یہ ہیش ٹیگ اصل میں ایک کوریئن پاپ بینڈ ایکزو کے نئے البم 'لؤ شاٹ' کا ہے۔

یہ گانا ریلیز کے دو گھنٹے کے اندر ہی کم از کم 27 ممالک میں ٹرینڈ کررہا تھا۔

ایگزو پاکستان میں بھی ٹوئٹر ٹرینڈز پر مقبول ترین ہیش ٹیگز میں شامل ہے۔ ٹوئٹر میں ایگزو کے پاکستانی مداح بھی اس گانے کو بہت پسند کر رہے تھے۔

ایگزو

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنہیش ٹیگ اٹس دی لؤ شاٹ اس وقت ٹوئٹر پر لگ بھگ چالیس ممالک ٹرینڈ کررہا ہے۔

لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہے۔ ایگزو کا اس سے پہلے دو نومبر کو آنے والا البم ’ڈونٹ میس وتھ مائی ٹیمپو‘ ریلیز کے بعد آئی ٹیونز پر 46 ممالک میں پہلے نمبر پر تھا۔

ایگزو کورئین پاپ کلچر یا 'کے پاپ' کے دو بڑے بینڈز میں آتا ہے۔ امریکی تجارتی جریدے فوربز کے مطابق پاپ کلچر کے بینڈز جیسا کہ ’بی ٹی ایس‘ اور ’ایگزو‘ مقبولیت میں ’جسٹن بیبر‘ اور ’زین ملک‘ جیسے فنکاروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

’ایگزو‘ کے سب سے بڑے حریف بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے نہ صرف اس گزشتہ سال بلکہ اس سال بھی امریکی میوزک کمپنی بلبورڈ کا ٹاپ سوشل آرٹسٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

ایگزو

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنیہ گانا ریلیز کے دو گھنٹے کے اندر ہی کم از کم 27 ممالک میں ٹرینڈ کررہا تھا۔

یہ ایوارڈ 2017 سے پہلے گزشتہ چھ سال سے جسٹن بیبر کو مل رہا تھا۔

لیکن ’کے پاپ‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اب مغربی بینڈز اور آرٹسٹس کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔