مجھے ہر چیز کے لیے لڑنا پڑتا ہے: کنگنا رناوت

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بالی وڈ دادکارہ کنگنا روناوت اپنے منھ پھٹ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ چاہے بالی وڈ میں اقربا پروری کا معاملہ ہو، ان کے افیئرز ہوں یا پھر می ٹو مہم کنگنا نے ہمیشہ دل کھول کر بات کی۔
اپنی آنے والی فلم 'منی کارنیکا، دی کوئن آف جھانسی' کی شوٹنگ ختم ہونے کے موقع پر ایک پارٹی میں کنگنا نے بتایا کہ کس طرح ان کی زندگی ایک جدو جہد رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہThe India Today Group
کنگنا کا خیال تھا ان کی زندگی اور جھانسی کی رانی کے حالات تقریباً ایک جیسے تھے۔ کنگنا کہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کسی کو بھی ایسی زندگی ملے۔
کنگنا کہتی ہیں کہ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں مجھے ہر چیز کے لیے لڑنا پڑا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کنگنا نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ انہیں کسی خان کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں جن کے بل بوتے پر وہ شہرت حاصل کریں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
انڈسٹری میں سب سے زیادہ فیس لینے والی ہیروئنز میں سے ایک کنگنا کے پاس فی الحال تو کام کی کمی نہیں ہے اور کسی بھی اے لِسٹ ہیروئن کے طرح ان کے پاس تین سے چار بڑی فلمیں ہیں۔ منی کارنیکا کے بعد کنگنا فلم مینٹل ہے کیا میں مصروف ہو جائیں گی۔
کنگنا کو بچپن سے ہی اس بات پر اعتراض رہا تھا کہ ان کے پاپا ان کے بھائی کے لیے گن او ران کے لیے گڑیا کیوں لاتے ہیں۔ کنگنا ہمیشہ ہی ہی باغی رہیں اور والدین کے ساتھ ناراض ہو کر چھوٹی سی عمر میں ہی گھر چھوڑ کر دلی اور پھر ممبئی چلی آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کچھ جھیلا وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور یا ان کے بچے وہ سب کچھ دیکھیں۔







