بالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کو گھر سے نکالا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہKARIM SAHIB
بالی وڈ کی 40 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ملکہ شیراوت اور ان کے شوہر نے پیرس میں اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ انھیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔
جوڑے کو کرائے کی مد میں قریباً 80 ہزار یورو کی ادائیگی کرنی ہے اور پیرس میں ایک عدالت اس تنازع پر فیصلہ سنانے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اس جوڑے کے وکیل کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس ملکہ شراوت پر اس عمارت میں حملہ ہوا تھا اور اپنی ’پریشانی کا اظہار‘ کرنے کے لیے کرائے کی ادائیگی روکی گئی تھی۔
اپارٹنمٹ کے مالک نے فرنیچر اور ایک لگژری گھڑی کو قبضے میں لینے کی درخواست کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مالک مکان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ 14 نومبر تک کے لیے اس جوڑے کو 78786 اعشاریہ 73 یورو کی ادائیگی کرنی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اولیویئر مے رینڈ نے فرانس انفو نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ 'یہ جوڑا باآسانی کرایہ ادا کرسکتا ہے لیکن فی الحال اس تنازع پر کوئی بات چیت نہیں ہور رہی‘۔
انھوں نے کہا کہ 'ہم 46 ملین یورو کی آمدنی اور 140 ملین کے اثاثوں کی بات کر رہے ہیں۔ کرائے دار کسی مشکل سے بہت دور ہیں‘۔
لیکن ملکہ شیراوت اور ان کے شوہر کے وکیل کا کہنا ہے کہ انھیں 'عارضی طور پر مالی مشکلات ' کا سامنا ہے۔
ان کے وکیل نے فرانس انفو کو بتایا کہ گذشتہ سال نومبر میں عمارت کی لابی میں ملکہ شیراوت پر حملے کے بعد مالک مکان کے ساتھ ایک تنازعے کی وجہ سے انھوں نے کرایہ دینا بند کر دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ 'اگر تمام مسائل حل ہو جاتے تو وہ کرایہ دینے کو تیار تھے‘۔
اداکارہ ملکہ شیراوت نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ پیرس میں ان کا کوئی فلیٹ ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ 'میڈیا میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پیرس میں میرا ایک اپارٹمنٹ ہے۔ یہ بالکل درست نہیں ہے۔ اگر کسی نے مجھے عطیے میں دیا ہے تو برائے مہربانی پتہ بھیجیں‘۔
ان کی اس ٹویٹ پر کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ کسی بھی نیوز رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ ملکہ شیراوت کا پیرس میں ایک اپنا اپارٹمنٹ ہے۔







