پریانکا چوپڑا کو ’مشورہ‘: ای میلز نہیں پڑھنی تو ڈیلیٹ ہی کر دیں

،تصویر کا ذریعہALAN POWELL/INSTAGRAM
آپ کے اِن باکس میں کتنی ایسی ای میلز ہوں گی جنھیں آپ نے پڑھا نہ ہو؟50 ؟ 100؟ یا پھر ہزار سے زیادہ؟ مگر پریانکا سے کوئی نہیں جیت سکتا۔
کچھ بھی ہو آپ بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا سے نہیں جیت سکتے۔ ان کے ای میل باکس میں 2,50,000 سے بھی زیادہ ایسی ای میلز ہیں جنھیں پریانکا نے اب تک پڑھا ہی نہیں۔
پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہیں۔ وہ انڈیا کی ایک مقبول شخصیت بھی ہیں۔ انھوں نے سنہ 2000 میں مس ورلڈ بننے کے بعد فلم نگری کا رخ کیا اور اب تک 50 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حال ہی میں امریکی اداکار ایلن پاول نے پریانکا کے آئی فون کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں صاف نظر آتا ہے کہ پریانکا نے 2,57,623 ای میلز کو نہیں پڑھا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
ایلن پاول امریکی ایکشن ٹی وی ڈرامے 'کوانٹیکو' کے تیسرے سیزن میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ انھوں نے کہا ’ای میلز نہ پڑھنے میں ہے کوئی جو میری شریک اداکارہ (پریانکا) کا مقابلہ کر سکے۔؟
پریانکا کے فون کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں کو اپنے فون کی ایسی تصاویر شیئر کرنے میں دیر نہیں لگی جن میں ان کے اپنی ای میلز دکھائی دیتی ہیں جنھیں پڑھا نہیں گیا۔
اس شیئرنگ کے دوران ایک تصویر ایسی نکل ہی آئی جو پیاش راکا کے ای میلز کی تھی اور اس نے پریانکا چوپڑا کی نہ پڑھی ہوئی ای میلز کی تعداد کو پچھے چھوڑ دیا۔
راکا کی ایسی ای میلز کی تعداد 3,81,753 نکلی مگر یہ تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ٹوئٹر پر یہ سوال اٹھنا شروع ہو گئے کہ کہیں یہ ڈیجیٹل جعلسازی کا کمال تو نہیں۔
بحر حال کئی لوگوں نے پریانکا کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ای میلز نہیں پڑھتی تو بہتر ہو گا کہ انھیں ڈیلیٹ ہی کر دیں۔








